Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی اننت ناگ نے ” ویری ناگ وِنٹر ٹوراِزم فیسٹول “ کا کیااِفتتا ح

by Indian Times
29/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی اننت ناگ نے ” ویری ناگ وِنٹر ٹوراِزم فیسٹول “ کا کیااِفتتا ح

اننت ناگ/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ضلع کے خوبصورت سیاحتی مقامات میں سے ایک ویری ناگ میں سیاحوں کی آمد کے لئے آج ویری ناگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے زیر اہتمام ویری ناگ سرمائی سیاحتی میلے کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر نے اِپنے خیالا ت کا اِظہا رکرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ کو کئی سیاحتی مقامات سے نوازا گیا ہے اور ویری ناگ ایک خاص مقام رکھتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ موسم بہار کے ساتھ ساتھ ویری ناگ باگ ایک طویل عرصے سے سیاحوں کا پسندیدہ رہا ہے اور ویری ناگ کو سال بھر سیاحوں کی آمدو رفت کے لئے ضروری سہولیات سے آراستہ کرنے کی کرممکن کوشش کی جار ہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مہمان نوازی شعبے سے تعلق رکھنے والے مختلف شراکت داروںجنہوںنے اِس میلے کے اِنعقاد میں اہم کردار اَدا کیا ہے اور ہمیشہ سیاحوں کا کھلے دِل سے اِستقبال کیا ہے ۔ اِنتظامیہ نے انہیں اس کوشش میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے کہا،” کشمیر اپنی مہمان نوازی کے لئے جانا جاتا ہے اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے شراکت داروں کو آرام اور مہمان نوازی پر توجہ دینی چاہیے۔“اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں بشمول زراعت، ماہی پروری، باغبانی ، این جی اوز اور مقامی صنعتی شراکت داروں کے سٹالوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے سٹال کا بھی معائینہ کیا اور ویری ناگ اور ملحقہ علاقوں میں گولڈن کارڈ کے اندراج کے بارے میں دریافت کیا۔مختلف فنکاروں اور طالب علموں کی طرف سے کئی رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے جن میں ویری ناگ اور وادی کے ورثے کو اُجاگر کیا گیا۔ حاضرین نے پرفارمنس کو سراہا۔اس تقریب میں صدر ایم سی ڈورو ویری ناگ محمد اقبال، ایس ڈی ایم ڈورو، سی ای او وی ڈی اے، جے ڈی پلاننگ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اتل ڈولو نے ایک روزہ بائیر ۔سیلر میٹ کا کیااِفتتاح

Next Post

ٹرک میں سوار4دہشت گرد مارے گئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بھارتی کوسٹ گارڈ نے ڈوبتے جہاز کے عملے کے 22 ارکان کی جان بچائی

ٹرک میں سوار4دہشت گرد مارے گئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS