Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ٹرک میں سوار4دہشت گرد مارے گئے

by Indian Times
29/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ٹرک میں سوار4دہشت گرد مارے گئے
جموں۸۲، دسمبر جے کے این ایس جموں وکشمیرکی سرمائی راجدھانی جموںمیں بدھ کی صبح اُسوقت تشویش کی لہردوڑ گئی ،اورسیکورٹی ایجنسیوںکوچوکنا کردیاگیا،جب یہاں سدھراعلاقے میں ایک ٹرک میں سوار ملی ٹنٹوں اورسیکورٹی فورسز کے درمیان اچانک جھڑپ شروع ہوگئی ۔جس میں جیش محمد کے کمانڈر عاشق نینگرو سمیت4ملی ٹنٹ مارے گئے ۔اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے سدھرا انکاﺅنٹرمیں 4ملی ٹنٹوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ٹرک ڈرائیور جائے جھڑپ سے فرار ہوگیاہے اوراسکی شناخت وتلاش کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جائے جھڑپ سے مارے گئے چاروں ملی ٹنٹوں کی نعشوں کے علاوہ7اے کے47بندوق،ایک M4رائفل،3پستول،8میگزین،13ہتھ گولے اور دیگر گولہ بارودکوبرآمد کیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ بدھ کی صبح جموں کے سدرہ علاقے میں اُسوقت یہ جھڑپ شروع ہوئی ،جب جموں سے سری نگرکی جانب جارہی ایک ٹرک کی غیر معمولی حرکت دیکھی اور اس کا پیچھا کیا۔اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایاکہ ٹرک کو جموں کے سدھرا میں روکا گیا جہاں سے ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔انہوںنے کہاکہ جب ٹرک کی تلاشی لی گئی تو دہشت گرد اندر چھپے ہوئے تھے اورانہوںنے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایاکہ سیکورٹی اہلکاروںنے فوراً جوابی فائرنگ کی گئی،اور گولی باری کے دوران ٹرک میں آگ لگی گئی۔انہوںنے بتایاکہ مختصر وقت تک جاری رہنے والے اس انکاﺅنٹرکے دوران ٹرک میں سوار 4عدم شناخت شدہ ملی ٹنٹ مارے گئے ۔سینئر پولیس افسر مکیش سنگھ نے کہاکہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور اس کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے،تاہم انہوںنے کہاکہ ٹرک کے مالک اورڈرائیور کی شناخت ہونا باقی ہے،تاہم یہ بات طے ہے کہ ٹرک جموں سے سری نگر جا رہا تھا۔جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے کہا کہ مختصر جھڑپ کے دوران 4عدم شناخت شدہ ملی ٹنٹ مارے گئے ،جن کی نعشوں کے علاوہ 7اے کے47بندوق،ایک M4رائفل،8میگزین،13ہتھ گولے،3پستول اور دیگر گولہ بارودکوجائے جھڑپ سے برآمد کیاگیا۔آپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پی جموں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیاں پہلے سے ہی چوکس ہےں اور آج صبح جب انہوں نے ایک ٹرک کی غیر معمولی حرکت دیکھی۔توفوری کارروائی عمل میں لاکر ایک ممکنہ بڑے حملے کے خطرے کوٹالاگیاہے ۔اس دوران معلوم ہواکہ ٹرک آگ کی نذرہونے سے پوری طرح سے تباہ ہوگئی ہے ۔غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق سدھرا جموں انکاﺅنٹرمیں جو 4ملی ٹنٹ مارے گئے ،اُن میں راجپورہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والاجیش محمد کااعلیٰ کمانڈر عاشق نیگرو بھی شامل ہے ۔تاہم سیکورٹی حکام نے بتایاکہ سدھرا جھڑپ میں مارے گئے ملی ٹنٹوں اور وہاں سے فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت عمل میں لانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی اننت ناگ نے ” ویری ناگ وِنٹر ٹوراِزم فیسٹول “ کا کیااِفتتا ح

Next Post

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو سختی سے نافذ کریں:وزیر داخلہ امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو سختی سے نافذ کریں:وزیر داخلہ امیت شاہ

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو سختی سے نافذ کریں:وزیر داخلہ امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS