Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی مداخلت سے اُترا کھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملے کے معالے میں گرفتاری عمل میں آگئی

by Indian Times
30/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں……انفو ….وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اُتراکھنڈ میں ایک نوجوان کشمیری شال فروش پر حملے کے واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور جموں و کشمیر کے باہر رہنے والے شہریوں کی حفاظت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے فوری اَقدامات شروع کئے ہیں۔اِس سلسلے میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اُتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ شری پشکر سنگھ دھامی سے بات کی اور واقعے میں ملوث اَفراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیا۔ایکس پر وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کے دفتر کی جانب سے ایک پوسٹ میں کہا گیا،”وزیر اعلیٰ نے اُتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے اُتراکھنڈ میں ایک نوجوان کشمیری شال فروش پر حملے کے واقعے کے حوالے سے بات کی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی۔ پشکر سنگھ دھامی نے یقین دہانی کی کہ اِس معاملے میں ایف آئی آر کے اِندراج سمیت سخت کارروائی کی جائے گی اور جموں و کشمیر کے باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔“اِس کے بعد اُتراکھنڈ پولیس نے اِس معاملے میں فوری کارروائی کی۔پولیس نے ایک سرکاری اَپ ڈیٹ میں بتایا کہ تھانہ وکاس نگر میں ملزم سنجے یادو اور ایک دوسرے شخص کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 117(2) اور 352 کے تحت ایف آئی آر نمبر 26/2026 درج کی گئی ہے۔اَپ ڈیٹ میں مزید کہا گیاہے،”ملزم سنجے یادو کو حراست میں لیا گیا ہے اور ضروری قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے اور اسے جیل بھیجا جائے گا۔“وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اِس واقعے اور حالیہ اِسی نوعیت کے دیگر واقعات پر ردِّعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک الگ پوسٹ میں کہا،”ہماچل پردیش سمیت حملوں کا یہ حالیہ سلسلہ اور اَب یہ ناقابل قبول ہے اور اسے رُکنا چاہیے۔ یہ دعویٰ نہیں کیا جا سکتا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں کشمیری اپنی جان کے خوف میں زندگی گزاریں۔ میری حکومت جہاں بھی ضرورت ہوگی مداخلت کرے گی اور ان واقعات کی تکرار روکنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ مجھے اُمید ہے کہ مرکزی وزارتِ داخلہ بھی دیگر ریاستوں کو اسی طرز پر حساس بنائے گی۔“وزیر اعلیٰ نے ملک بھر میں جموں و کشمیر کے لوگوںکے وقار، سلامتی اور حقوق کے تحفظ کے لئے اَپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایسے واقعات سے سختی اور فیصلہ کن انداز میں نمٹا جائے گا۔واضح رہے کہ ایک 18 سالہ کشمیری نوجوان کو اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ شال فروخت کرتے ہوئے کچھ دکانداروں کے حملے کے بعد سر میں شدید چوٹیں اور فریکچر ہو گیا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی سرینگر اور پرنسپل جی ایم سی نے انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیا

Next Post

نائب وزیر اعلیٰ نے کشمیر میں برفباری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نائب وزیر اعلیٰ نے کشمیر میں برفباری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا

نائب وزیر اعلیٰ نے کشمیر میں برفباری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS