Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نائب وزیر اعلیٰ نے کشمیر میں برفباری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا

by Indian Times
30/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر……انفو….نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں وادی¿ کشمیر میں برفباری کے بعد کی مجموعی صورتحال اور خطے میں ضروری خدمات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں رُکن قانون ساز اسمبلی لولاب قیصر جمشید لون، صوبائی کمشنر کشمیر ، اِنسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون، کشمیر کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں،بی آر سے بریگیڈیئر چراغ، منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈِی سی ایل (بذریعہ ویڈیو کانفرنس )، ایس ایس پی ٹریفک، کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن، کے پی ڈِی سی ایل، جل شکتی، پی ایم جی ایس وائی، ایم اِی ڈی اور پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) کے چیف انجینئروں، خوراک، شہری رسدات و اَمور صارفین،ہیلتھ سروسز ، زراعت، مویشی پروری، سیاحت اور اَربن لوکل باڈیز کے ڈائریکٹروں کے علاوہ ڈائریکٹر ایئرپورٹس اتھارٹی آف اِنڈیا سری نگرنے شرکت کی۔میٹنگ کے شروعات میں صوبائی کمشنر کشمیر اَنشل گرگ نے برف ہٹانے کے کام اور لوگوں کو ضروری خدمات کی بحالی کی مجموعی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی۔نائب وزیر اعلیٰ نے اِس بات پر زور دیا کہ برفباری کے بعد کی صورتحال سے مو¿ثر طور پر نمٹنے کے لئے تمام محکموں کے درمیان مربوط اور پیشگی حکمتِ عملی نہایت ضروری ہے۔ اُنہوں نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروںکو ہدایت دی کہ وہ ہمہ وقت متحرک رہیں اور بجلی، پانی کی فراہمی، صحت، غذائی اشیاءاور سڑک رابطہ سمیت تمام ضروری خدمات کی بلا رُکاوٹ دستیابی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے برف صاف کرنے کی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ممکن ہو دو لین سڑکوںکو بالخصوص بڑی سڑکوں اور قومی شاہراہ پر ترجیحی بنیادوں پر صاف کیا جائے تاکہ آواجاہی میں سہولیت اور عوام کی معمول کی ٹرانسپورٹیشن بحال ہو سکے۔ ضلع وار برف صاف کرنے کی نگرانی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اراکین قانون ساز، ایم پیز،صوبائی کمشنر اور ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔سریندر کمار چودھری نے بجلی شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے کے پی ڈِی سی ایل کو ہدایت دی کہ ٹرانسفارمروں کا مناسب بفر سٹاک برقرار رکھا جائے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ پانی کی مناسب فراہمی برقرار رکھا جائے اور پسماندہ و متاثرہ علاقوں میں واٹر ٹینکر تعینات کئے جائیں۔اُنہوں نے خوراک اور صحت خدمات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ سپلائی چین میں کسی بھی خامی کو دور کریں اور ضروری اشیا¿ کی وافر دستیابی کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی، صاف بیڈ شیٹس اور کمبلوں کی دستیابی اور طبی خدمات کی بلا تعطل فراہمی پر بھی زور دیا۔ سری نگر میونسپل کارپوریشن کو صفائی ستھرائی اور متعلقہ خدمات کے لئے پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت دِی گئی۔ڈائریکٹر ایئرپورٹس اَتھارٹی آف اِنڈیا نے میٹنگ کو بتایا کہ سری نگر ہوائی اڈے کو آٹھ گھنٹوں کے اندر فعال کر دیا گیا اور گزشتہ روز تقریباً 11,200 سیاح وادی میں پہنچے۔ بی آر او نے بتایا کہ پہلگام سمیت مختلف علاقوں میں برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے مسلسل بین محکمہ جاتی مواصلات جہاں ضرورت ہو ٹینکر خدمات میں بہتری اور متعلقہ وزارتوں کو بروقت اَپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے تمام محکموں کی مشترکہ کوششوں کو سراہا اور کشمیر کے پورے خطے میں معمولاتِ زِندگی کی جلد بحالی میں سہولیت فراہم کرنے کے لئے مستقل تال میل پر زور دیا۔میٹنگ میں این ایچ اے آئی،این ایچ آئی ڈِی سی ایل کے علاقائی اَفسران، چیف اِنجینئر بی آر او، چیف ائیریامنیجرناردرن ریلویز اور دیگر سینئر اَفسران و اہلکار موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی مداخلت سے اُترا کھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملے کے معالے میں گرفتاری عمل میں آگئی

Next Post

خود اعتماد ہندوستان آج پوری دنیا کیلئے امید کی کرن وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ترقی یافتہ ہندوستان کا ویژن سرکاری پالیسی سے آگے بڑھ کر حقیقی عوامی خواہش بن گیا / وزیر اعظم مودی

خود اعتماد ہندوستان آج پوری دنیا کیلئے امید کی کرن وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS