سری نگر۔۔۔انفو۔۔۔ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی)سری امرتسر صاحب کے صدر ایس ہرجندر سنگھ دھامی اور شریمن مہنت منجیت سنگھ کی قیادت میں ایک سکھ وفد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔وفد میںچیئرمین آل جے اینڈ کے سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی ایس اجیت سنگھ ، اِنچارج ایس جی پی سی سکھ مشن جے اینڈ کے بھائی ہربندر سنگھ، کوآرڈی نیٹر،ایڈوائزرایس جی پی سی دھرم پرچار کمیٹی بھائی جگتار سنگھ،،سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹیوں کے ممبران شامل تھے۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ 15 نومبر 2025 ءسے گوردوارہ متھن صاحب سے شروع ہونے والے نگر کیرتن کی تیاریاں پر تبادلہ خیال کیا جو گورو تیغ بہادر جی کی 350 ویں شہادت کی یاد میں منعقد کیا جائے گا۔وفد نے جموں وکشمیر یوٹی میں پنجابی زبان کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ادھر صدر، شری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری اپنے ٹرسٹی شری آر کے چھبر کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔اُنہوں نے سنسکرت زبان کے فروغ، شری ماتا ویشنو دیوی گوروکل کو ” آدرش سنسکرت مہاوِدھیالیہ “ (ماڈل سنسکرت کالج) کے طور پر تسلیم کرنے اور ”شری ماتا ویشنو دیوی دیو یانگ یونیورسٹی“ کے قیام سے متعلق مختلف امور کو پیش کیا۔






