سرینگر…29اکتوبر …سی این آئی…. اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان نے پڑوسی ملک پاکستان کو پہلگام میں معصوم شہریوں کو قتل کرنے کے لیے سبق سکھایاوزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بڑی تعداد میں عسکریت پسندوںکو ہلاک کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق بہار کے دربھنگہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آپریشن میں مارے گئے عسکریت پسندوں کی تعداد قابل قدر تھی کیونکہ ہم غصے سے تڑپ رہے تھے۔ انہوں نے کہا ” ہماری پڑوسی ریاست، پاکستان نے اپنے طریقے نہیں سدھرے۔ آپ نے دیکھا ہے کہ کس طرح ہماری سرجیکل اسٹرائیکس کے بعد بھی، انہوں نے اپنا سبق نہیں سیکھا۔ پاکستان کے دہشت گردوں نے معصوم ہندوستانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔ وہ سیاح جو کشمیر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے گئے تھے۔ انہیں ان کے مذہب کے بارے میں پوچھے جانے کے بعد مار دیا گیا۔ انہوں نے کہا”انہیں اپنے مذہب کی تصدیق کے لیے اپنے زیر جامے اتارنے پر مجبور کیا گیا۔ یہ کیا انسانیت کا ‘تماشا ہے! ہم غصے سے بھڑک رہے تھے… ہم سب کے اندر آگ جل رہی تھی۔ لیکن آپ نے دیکھا کہ ہندوستان نے کس طرح تحمل کا مظاہرہ کیا۔ “ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان تقسیم کی سیاست میں یقین نہیں رکھتا۔سنگھ نے کہا ” ہم ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر سیاست نہیں کرتے… ہماری سیاست انصاف اور انسانیت پر مبنی ہے“۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے پر ہندوستان کا ردعمل فیصلہ کن اور اخلاقی تھا۔انہوں نے کہا”جب ہم نے آپریشن سندور شروع کیا، تو ہمارا مقصد واضح تھا ،سرحد کے پار دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنانا۔ انہوں نے ہمارے لوگوں کو ان کا مذہب پوچھ کر مار ڈالا، ہم نے صرف دہشت گردی کے ذمہ داروں کو نشانہ بنایا۔ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ”واسودھائیو کٹمبکم “کے منتر پر یقین رکھتے ہوئے پوری دنیا کو ایک خاندان سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے باباو¿ں نے کبھی نفرت نہیں سکھائی۔سنگھ نے کہا ” جب وزیر اعظم نریندر مودی نے براہ راست خواتین کے بینک کھاتوں میں رقم منتقل کی، تو کیا انہوں نے پوچھا کہ وہ ہندو ہیں یا مسلمان؟ جب کسانوں کو امداد دی گئی تو کیا انہوں نے ان کا مذہب دیکھا؟ نہیں، ہر ہندوستانی کو فائدہ ہوا۔ یہی اس قوم کی روح ہے۔ “ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی طاقت صرف جوابی حملہ کرنے کی طاقت میں نہیں ہے بلکہ انسانیت، انصاف اور تحمل کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت میں ہے۔انہوں نے عالمی سطح پر ہندوستان کے وقار اور قد کو بحال کرنے کیلئے وزیر اعظم مودی کی ستائش کی۔انہوں نے کہا”آج، وزیر اعظم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پوری دنیا کے سامنے ہندوستان کا سر اونچا رکھا جائے“۔






