Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمز 2024ءکیلئے لوگواور میسکوٹ کا لانچ کیا گیا

by Indian Times
31/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی….   جموں لداخ انفو لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیرمنوج سِنہا اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی ڈی مشرا نے کھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمز2024 ءکے لئے لوگو اور میسکوٹ لانچ کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے مرکزی حکومت وزارتِ اَمورِ نوجوان و کھیل کود کو مُبارک باد پیش کی اور کھلاڑیوں ، اَفسروں اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کے ممبران کو اَپنی نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوںنے کہا کہ کھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمز برفانی پہاڑوں پر کھیلوں کی عمدگی، ہمت اور کردار کا اعزاز ہے اور یہ جموں و کشمیر یوٹی کے لئے کھیلوں کا ایک بہترین تماشہ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سرمائی کھیلوں کے لئے میسکوٹ سنو لیپر ڈ ہمالیہ کے قدرتی ورثے کی علامت ہے اور وائلڈ لائف کے تحفظ اور تحفظ کے لئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں جموں و کشمیریوٹی سرمائی کھیلوں کے لئے ایک ترجیحی مقام کے طور پر اُبھرا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سپورٹس فریٹرنیٹی، منتظمین اور شائقین ملک بھر کے کھلاڑیوں کی میزبانی کا بے صبری سے اِنتظار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن میں سنو سکیٹنگ، آئس ہاکی اور کرلنگ کو لداخ یوٹی میں منتقل کیاگیا ہے جبکہ دیگر کھیلوں کے مقابلے عالمی شہرت یافتہ سکی ریزورٹ گلمرگ میں منعقد کئے جائیں گے۔اِفتتاحی تقریب میںسیکرٹری مرکزی سپورٹس محترمہ سجاتا چترویدی، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو،کمشنر سیکرٹری سیاحت محترمہ یشا مدگل، سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کود جموں و کشمیر سرمد حفیظ، اَفسران اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

گزشتہ چند برسوں میں کافی بہتری آئی /لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے ” ایل جی ملاقات“ میں شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات کو کیادور

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے ” ایل جی ملاقات“ میں شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات کو کیادور

لیفٹیننٹ گورنر نے ” ایل جی ملاقات“ میں شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات کو کیادور

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS