Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے ” ایل جی ملاقات“ میں شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات کو کیادور

by Indian Times
31/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموںانفو30جنوری /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بذریعہ ورچیول موڈ ” ایل جی ملاقات۔ لائیو پبلک گریوینس ہیرینگ“ کے دوران شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات سُنیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ شکایات پرشفافیت کے ساتھ مقررہ وقت میں فوری کارروائی کریں۔زیادہ شفافیت کے ساتھ مقررہ وقت میں شکایات پر فوری کارروائی کریں۔ متعدد درخواست دہندگان نے موقعہ پر ہی ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا،”جب شکایات، شکایات سے نمٹنے اور عوامی خدمات کی فراہمی کی بات آتی ہے، تو افسروں کو پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور شہریوں کو کی جانے والی کارروائی سے باخبر رکھنے ، جوابدہی کے معیار کو برقرار رکھنے اور ہمیشہ بہتری کے لئے کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔“ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اس مہینے کے” ایل جی ملاقات “کے دوران ’جے کے آئی جی آر اے ایم ایس‘ پر رام بن سے محمد اشرف ،سمبل گالا موگھلا راجور ی سے روہت شرما، منڈی پونچھ کے رہائشی محمد عارف، ڈوڈہ کے فردوس احمد، کزویرہ چاڈورہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے ہلال احمد اور فتح گڈھ اننت ناگ کے رہائشی محمد شفیع کی طرف سے دائر کی گئی شکایات جوجل شکتی، لیبر اینڈ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اورمحکمہ بجلی کی ترقی سے متعلق ہے، اَزالہ کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کی بات سُنیں اور بورویل ، ہینڈ پمپ ، بجلی کی تقسیم کی لائندوں جیسے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ ریکھ کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی بات سننا سب سے مضبوط ستون ہے جس پر بہترحکمرانی کا انحصار ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شہریوں اورملازمین کی مثالی شرکت کی بھی ستائش کی۔سیکرٹری پبلک گریوینس ڈاکٹر سیّدسحرش اَصغرنے’ ایل جی ملاقات‘ پروگرام کی نظامت اَنجام دی۔چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، اِنتظامی سیکرٹریز،صوبائی کمشنران، ایس ایس پیز، سربراہان اور دیگر سینئر افسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ دورانِ بات چیت موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمز 2024ءکیلئے لوگواور میسکوٹ کا لانچ کیا گیا

Next Post

مہاتما گاندھی کو انکے یوم وصال پر کیاخراجِ عقیدت پیش

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

مہاتما گاندھی کو انکے یوم وصال پر کیاخراجِ عقیدت پیش

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS