وزیراعظم نریندرمودی کی والدہ کے انتقال پرامیت شاہ کا اظہار تعزیت
سرینگر، 30 دسمبر/ داخلہ اورامدادباہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے وزیراعظم نریندرمودی کی والدہ کے انتقال پرگہری تعزیت کا اظہارکیاہے۔ ان کے انتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ میں جناب امت شاہ نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی والدہ ہیرابا کے انتقال کی خبرسے انتہائی صدمہ پہنچاہے۔ایک شخص کی زندگی میں اس کی والدہ پہلی دوست اور استاد ہوتی ہے۔ ایک ماں کے انتقال کا دکھ بلاشبہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر نے بتایاکہ ہیرابانے اپنے کنبے کی پرورش کے لئے سخت جدوجہدکا سامنا کیا، جو ہم سب کے لئے ایک مثال ہے۔ انھوں نے اپنے کنبے کی پرورش کے لئے سادھوو¿ں اورسنتوں جیسی زندگی گزاری ، وہ ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔دکھ کی اس گھڑی میں ملک ، وزیر اعظم جناب نریندرمودی اوران کے کنبے کے ساتھ کھڑا ہے ۔ کروڑوں لوگوں کی دعائیں وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔اوم شانتی۔






