Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ،الطاف بخاری سمیت دیگر یوٹی لیڈران کی تعزیت

by Indian Times
31/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ،الطاف بخاری سمیت دیگر یوٹی لیڈران کی تعزیت
سرینگر30دسمبر     سی این آئی         وزیر اعظم نریندر مودی نے والدہ کے آخری سفر کے دوران خود ان کی ارتھی کو کندھا دیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے بھائی نے اپنی والدہ کی چتا روشن کی۔پی ایم مودی کی والدہ کے انتقال پر جہاں ملک اور دنیا بھر کے ممالک کے لیڈران نے دکھ کااظہارکیا ہے وہیں جموں کشمیر یوٹی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا،ڈاکٹر فاروق ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی ،سجاد غنی لون ، الطاف بخاری سمیت دیگر یوٹی لیڈران نے دکھ کااظہارکرتے ہوئے پی ایم مودی سے تعزیت ظاہر کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کا 100 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کی آخری رسومات گاندھی نگر میں واقع شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے والدہ کے آخری سفر کے دوران خود ان کی ارتھی کو کندھا دیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے بھائی نے اپنی والدہ کی چتا روشن کی۔قبل ازیں، وزیر اعظم کی والدہ ہیرابین نے احمد آباد کے ’یو این مہتا ہارٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ‘ میں آخری سانس لی، جہاں انہیں دو روز قبل داخل کرایا گیا تھا۔ ہیرا بین نے صبح تقریباً ساڑھے تین بجے آخری سانس لی۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی 100 ویں سالگرہ منائی تھی۔ وزیر اعظم مودی کل احمد آباد میں بھی اپنی والدہ سے ملنے گئے تھے۔گجرات حکومت کی جانب سے گزشتہ روز اطلاع دی گئی تھی کہ ہیربین کی حالت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور انہیں ایک دو دن میں ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔ پی ایم مودی اپنی والدہ کا حال جاننے کے لیے احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال بھی پہنچے تھے، جہاں ہیرا بین کو داخل کرایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ہیربین کو سانس لینے میں دشواری اور بلڈ پریشر کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین وزیر اعظم مودی کے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے ساتھ گاندھی نگر شہر کے قریب رئسن گاو¿ں میں رہتی تھیں۔ وزیر اعظم باقاعدگی سے رائسن جاتے تھے اور گجرات کے اپنے بیشتر دوروں میں اپنی والدہ کے ساتھ وقت گزارتے تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیراعظم نریندرمودی کی والدہ کے انتقال پرامیت شاہ کا اظہار تعزیت

Next Post

اتل ڈولونے زرعی اور متعلقہ منصوبوں کیلئے ایگریکلچر اپیکس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی پیش رفت لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اتل ڈولونے زرعی اور متعلقہ منصوبوں کیلئے ایگریکلچر اپیکس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی پیش رفت لیاجائزہ

اتل ڈولونے زرعی اور متعلقہ منصوبوں کیلئے ایگریکلچر اپیکس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی پیش رفت لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS