Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی پلوامہ نے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں اِنتظامات کا لیاجائزہ

by Indian Times
31/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی پلوامہ نے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں اِنتظامات کا لیاجائزہ
پلوامہ    انفو   ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے یہاں یوم جمہوریہ2023ءکے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی اَفسران اور سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں منعقد ہوگی جبکہ اِسی طرح کی تقریبات تمام تحصیل صدر مقامات میں منعقد کی جائیں گی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مارچ پاسٹ پریڈ میں جے کے پی ، سی آر پی ایف کے دستے ، سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباءشرکت کریں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پنڈال میں مناسب حفاظتی اِنتظامات ، پارکنگ سہولیات، نشستوں کے مناسب اِنتظامات کے علاوہ بجلی اور پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے محکمہ صحت کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ متعلقہ مقامات پر مناسب عملہ ، ایمبولینس اور طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مناسب تعداد میں میڈیکل کیمپ قائم کریں جہاں ضلع میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔اُنہوں نے میونسپل کمیٹی اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں ڈسٹرکٹ پولی لائنز ، سڑکوں اور گلیوں میں اور اس کے اِرد گرد صفائی کو برقرار رکھیں۔اُنہوں نے یوم جمہوریہ کے پُر اَمن اِنعقاد کے لئے متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی تال میل پر زور دیا۔خراب موسم کی صورت میں مکینکل ڈویژن کو برف صاف کرنے والی مشینوں کی دستیاب کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ یو م جمہوریہ پر ملازمین کی حاضری صد فیصد یقینی بنائی جائے۔میٹنگ میں ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی ، اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ / اونتی پورہ / ترقی ، جنرل منیجر ڈی آئی سی ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، اے سی ڈی ، اے سی پی ، چیف میڈیکل آفیسر ، چیف ایجوکیشن آفیسر ، آر اینڈ بی کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں ، پی ایچ اِی ، تحصیل دار ، آر آر 44۔سی او ، سی آر پی ایف بٹالین 183 ۔کیو او ، سینئر سول ، آرمی اور پولیس اَفسران اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی اننت ناگ نے کے پی ڈی سی ایل کے کامو ں کی صورتحال لیاجائزہ

Next Post

ڈی سی کپواڑہ نے ضلع میں ضروری خدمات اور برف صاف کرنے کے کام کا معائینہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی کپواڑہ نے ضلع میں ضروری خدمات اور برف صاف کرنے کے کام کا معائینہ کیا

ڈی سی کپواڑہ نے ضلع میں ضروری خدمات اور برف صاف کرنے کے کام کا معائینہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS