Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

ڈی سی کپواڑہ نے ضلع میں ضروری خدمات اور برف صاف کرنے کے کام کا معائینہ کیا

by Indian Times
31/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی کپواڑہ نے ضلع میں ضروری خدمات اور برف صاف کرنے کے کام کا معائینہ کیا
کپواڑہ   انفو      وادی کشمیر میں کل ضلع میں سب سے زیادہ برف جمع ہونے کے بعد ترجیحات کے تحت تقریباً تمام سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈائیفوڈے ساگر دتاترے نے متعلقہ اَفسران کے ہمراہ آج کپواڑہ ٹاﺅن کے مختلف بازاروں ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ ، ریسونگ سٹیشن ٹکر ، مکینیکل اِنجینئر نگ ورکشاپ بوہامہ کا دورہ کیا اور سنو کلیئر نس آپریشن اور دیگر متعلقہ اَمور کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایس ڈی ایچ کپوارہ کے دورے کے دوران مریضوں اور عملے کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اُنہوں نے ہسپتال اِنتظامیہ کو واردوں میں گرمائش کے مناسب نظام کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کو بوہامہ میں مکینکل اِنجینئر نگ ورکشاپ کا معائینہ کرتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ ضلع میں 17برف صاف کرنے والی مشینیں دستیاب ہیں اور ضلع بھر میں کام کر رہی ہےں۔ اُنہیں بتایا گیا کہ کہ ترجیحات کے تحت آنے والی تمام سڑکوں سے برف صاف کی گیءہے اور کپواڑہ۔ ہندواڑہ ، کپواڑہ ۔سوپور، کپواڑہ ۔چوکہ بل ،کپواڑہ ۔ لولاب ، کپواڑہ ۔ کلاروس، کپواڑہ ۔ ولگام ، ہندواڑہ ۔ زچلڈرہ ، ہندواڑہ ۔ لنگیٹ ، کپواڑ ہ ۔ ہیہامہ اور اس طرھ کے دوسرے راستے پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے ۔اِس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ صحت اِداروں ، ہسپتالوں ، سرکاری دفاتر اور ضروری تنصیبات کی طرف جانے والی تمام سڑکوں سے برف صاف کی گئی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اُنہوں نے پہلے ہی تمام اَفسران اور فیلڈ فنکشنز کو عوامی مسائل کے حال میں فعال کردار اَدا کرنے کی ہدایت دی اور عوام کو آگاہ کیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال اور مدد کی صورت میں سب سے پہلے تحصیل داروں اور ایس ایچ اوز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کنٹرول روم عوام سے کسی بھی وقت کال لینے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے ۔اِس کے علاوہ محکموں نے فوری ردِّعمل کے لئے پہلے ہی کنٹرول روم قائم کر رکھے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو ریسونگ سٹیشن ٹکر کے معائینے کے دوران جانکاری دی گئی کہ بجلی سپلائی مناسب طریقے سے بحال کی گئی ہے کیوں کہ بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لئے تمام اَفراد اور مشینری کو سروس میں لگایا گیا ہے۔تاہم یہ بھی بتایاگیا کہ 33کے وِی لائن میں خرابی کی وجہ سے صرف مژھل اور کیرن کٹاہوا ہے جسے بھی فوری طور پر بحال کیا جائے گا کیوں کہ اَفراد قوت اور مشینری کام پر ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی پلوامہ نے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں اِنتظامات کا لیاجائزہ

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ڈی ایچ پورہ نور آباد کا کیادورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ڈی ایچ پورہ نور آباد کا کیادورہ

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ڈی ایچ پورہ نور آباد کا کیادورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS