جموں………..انفو………چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے مرکزی صنعت و داخلی تجارت کے فروغ محکمہ (ڈِی پی آئی آئی ٹی)کے کاروبار میں آسانی کے اَقدام کے تحت نئے رول آﺅٹ ڈِسٹرکٹ بزنس ریفارمز ایکشن پلان ( ڈِی۔بی آر اے پی)کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔یہ جائزہ میٹنگ محکمہ صنعت وحرفت کے اِشتراک سے منعقد ہوئی جس میں اِنتظامی سیکرٹریوں، محکموں کے سربراہان اور تمام اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ذاتی طو رپر یا بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے ڈِی۔بی آر اے پی کے تحت محکمہ وار خدمات اور اِصلاحاتی پیرامیٹروں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے صنعت وحرفت محکمہ پر زور دیا کہ بطور نوڈل ایجنسی وہ ایک مشترکہ رئیل ٹائم ڈیش بورڈ تیار کرے جو تمام محکموں اور اَضلاع میں خدمات کی صورتحال کا ایک جائزہ فراہم کرے۔ اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ ایسی تمام خدمات کو لازماً سنگل وِنڈو سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جائے تاکہ صارفین کے لئے رَسائی میں آسانی اور شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔اُنہوںنے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (پی ایس جی اے) کے تحت زیر اِلتوا¿ خدمات کو واضح ٹائم لائنز کے ساتھ نوٹیفائی کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ خدمات ڈِی۔بی آر اے پی فریم ورک کے مطابق آن لائن فراہم کی جائیں۔ اُنہوں نے محکموں کو مشورہ دیا کہ وہ ڈِیجیٹل تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹس (ڈِی پی آرز) کے اِنضمام کے لئے مشن یووا کے کامیاب ماڈل سے اِستفادہ کریںکیوں کہ اِس مشن کے تحت ایک مو¿ثر ڈیجیٹل نظام پہلے ہی فعال ہے۔اَتل ڈولو نے نچلی سطح پر مو¿ثرعمل آوری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈِسٹرکٹ اِنڈسٹریز سینٹروں(ڈِی آئی سیز) کو مضبوط بنانے اور ان کی صلاحیت میں اِضافے کی ہدایت دی تاکہ اِصلاحات کے مو¿ثر، بروقت اور نتائج پر مبنی عمل آوری کو ممکن بنایا جا سکے۔ اُنہوں نے ڈِی۔بی آر اے پی کے ایک اہم مقصد کے طور پر صنعتی پارکوں کے قیام کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرنے پر بھی زور دیا تاکہ ضلعی سطح پر صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے جن سوگم پورٹل سے متعلق مسائل کو حل کریں تاکہ اِس کی رَسائی، مرئیت اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھایا جا سکے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( فائنانشل کمشنر ریوینو)شالین کابرا نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایکشن پلان کے تحت زمین سے متعلق اِصلاحات کی پیش رفت سے شرکا¿ کو آگاہ کیا۔ اُنہوں نے زمین کی حد بندی، زمین کے اِستعمال میں تبدیلی (سی ایل یو) اور جائیداد کی رَجسٹریشن جیسی آن لائن خدمات کے کام کرنے کے طریقہ¿ کار پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ خدمات کافی عرصے سے فعال ہیں جبکہ باقی اجزا ¿جلد مکمل کئے جائیں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شیلندر کمار نے تمام اَضلاع کو ایک ہی معیاری ڈیش بورڈ پر لانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ خدمات کی فراہمی میں یکسانیت برقرار رکھی جا سکے۔ اُنہوں نے بالخصوص اپریل 2026 میں متوقع ڈِی پی آئی آئی ٹی کے جائزے کے پیش نظر مشن موڈ اپروچ کی ضرورت پر زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ چندرکر بھارتی نے ضلعی سطح پر ڈِی۔بی آر اے پی کی عمل آور ی میں ڈِسٹرکٹ اِنڈسٹریز سینٹروںکے کلیدی کردار کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے اِصلاحاتی منصوبے کے مقاصد کو صحیح معنوں میں حاصل کرنے کے لئے ڈی آئی سیز کو دوبارہ متحرک اور مضبوط بنانے پرزور دیا۔کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت محکمہ وِکرم جیت سنگھ نے ڈِی۔بی آر اے پی کے مجموعی فریم ورک کی تفصیلات پیش کیں اور بتایا کہ ڈِی پی آئی آئی ٹی نے 46 خدمات کی نشاندہی کی ہے جنہیں ڈیجیٹائز کیا جانا ہے۔ اِن خدمات کوپی ایس جی اے کے تحت نوٹیفائی کیا جائے گا، آن لائن فراہم کیا جائے گا اور متعلقہ سرکاری حکام کے ذریعے رئیل ٹائم ڈیش بورڈ پر ان کی نگرانی کی جائے گی۔ڈائریکٹر اِنڈسٹریز جموں ارون منہاس نے میٹنگ کو شعبہ وار خدمات کی تقسیم کے بارے میں بریف کیا ۔ اِس میں یہ تفصیل دی کہ ہر محکمہ اور ضلع اَپنی ذِمہ داریوں کو یقینی بنانے کے لئے کس طرح کام کرے گا۔ اُنہوں نے ہر خدمت کی موجودہ آن لائن صورتحال اور پی ایس جی اے نوٹیفکیشن سٹیٹس بھی پیش کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ڈِی پی آئی آئی ٹی کی ہدایات کے مطابق ایک رئیل ٹائم مانیٹرنگ ڈیش بورڈ تیار کیا جانا ہے جس میں اِی۔سروسز اور اِنسپکشن ڈیش بورڈوں کے اہم اجزا¿ شامل ہوں گے۔میٹنگ میںڈِی۔بی آر اے پی کے دائرہ¿ کار میں آنے والی خدمات کے بارے میں بتایا گیا کہ ان میں شہریوں اور کاروبار سے متعلق متعدد خدمات شامل ہیں جن میں زمین کی حد بندی اور حدود کی تصدیق، زمین کے اِستعمال میں تبدیلی، جائیداد کی رَجسٹریشن، جائیداد کے ریکارڈ کی تبدیلی ، زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن، سکولوں اور نجی تعلیمی اِداروں کے قیام کے لئے منظوری و رَجسٹریشن شامل ہیں۔اِس کے علاوہ اِس میں منڈی لائسنس (اے پی ایم سی) کا آن لائن اجرا¿، ہیلتھ کلینک کا قیام، تشخیصی جانچ کے لائسنس، سامان اور مسافر بردار گاڑیوں کے پرمٹس، بجلی کے نئے کنکشن، بلڈنگ پلان کی منظوری،اِنہدام اور تعمیر نو کی اِجازت، سٹریٹ وینڈروں کے لئے سر ٹیفکیٹ آف وینڈنگ، پارکنگ لائسنس، ہوٹلوں، ریستورانوں اور تفریحی اِداروں کے لئے این او سی، پانی کے کنکشن، دُکان و اِدارہ رَجسٹریشن سمیت دیگر خدمات بھی شامل ہیں۔یہ ایکشن پلان ضلعی سطح پر سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کا بھی ہدف رکھتا ہے جس کے تحت مضبوط ڈِسٹرکٹ اِنڈسٹریز سینٹروں اور صنعتی پارکوں کی ترقی کے ذریعے شعبہ جاتی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا اور پورے یوٹی خطے میںدیرپااِقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔






