Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سپیکر قانون ساز اسمبلی نے زالوسہ چرارِ شریف میں 20 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
21/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بڈگام…..انفو…سپیکر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے دیہی بنیادی ڈھانچے اورصحت عامہ کو ایک بڑی تقویت دیتے ہوئے چرارِ شریف حلقہ اِنتخاب میں اہم واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا۔جل جیون مشن کے تحت تیار کی گئی ان منصوبہ جات پر مجموعی طور پر 20 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جن سے تقریباً 21 ہزار اَفراد مستفید ہوں گے۔ اِن سکیموں کا مقصد سینکڑوںگھروں کو دیرپاکشنل ہاو¿س ہولڈ ٹیپ کنکشنز (ایف ایچ ٹی سیز) فراہم کرنا ہے تاکہ ’ہر گھر جل‘ کے تصور کو علاقے کی دیہی آبادی کے لئے حقیقت میں بدلا جا سکے۔نئی شروع کی گئی سکیمیں حلقے کے اندر کئی اہم علاقوں کو صاف، پائپ کے ذریعے پانی فراہم کریں گی جنہیں تاریخی طور پر پانی کی کمی کا سامنا ہے ۔ مستفید ہونے والے علاقوں میں قیصرمولہ، کڈی پورہ، کلماچ اوبجی پاتھری، ہکھ پورہ ہپتنار اور شیر چیک شامل ہیں۔سپیکر موصوف نے زالوسہ، ہپتنار، کڈی پورہ، ہکھ پورہ اور ملحقہ علاقوں سے آئے عوام کے ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جل جیون مشن محض اِنجینئرنگ منصوبوں کا مجموعہ نہیں بلکہ اس کا مقصد دیہی کشمیر میں معیارِ زِندگی کو بہتر بنانا ہے۔اُنہوں نے کہا،”یہ سکیمیں نہ صرف وقت کی بچت اور دُور دراز ذرائع سے پانی لانے کی مشقت کو کم کریں گی جس کا بوجھ اکثر ہماری خواتین اور بچوں پر پڑتا ہے بلکہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کی روکتھام سے عوامی صحت میں بھی نمایاں بہتری لائیں گی۔“دورے کے دوران سپیکر عبدالرحیم راتھر کے ہمراہ سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر پی ایچ اِی، ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ایچ اِی، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو اِنجینئر (اے اِی اِی ) اور محکمہ پی ایچ اِی کے دیگر افسران بھی تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ نے متوقع برفباری اور بارش سے قبل جموں و کشمیر میں موسم سرما کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

جاوید ڈار نے نگروٹہ میں بی ڈِی سی عمارت کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید ڈار نے نگروٹہ میں بی ڈِی سی عمارت کا اِفتتاح کیا

جاوید ڈار نے نگروٹہ میں بی ڈِی سی عمارت کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS