Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نائب وزیر اعلیٰ کا غیر ممکن کھڈز جاری کرنے کے دوران عوام دوست رویہ اِختیار کرنے پرزور

by Indian Times
25/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں۔۔۔۔انفو۔۔۔۔ نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری نے جموں و کشمیر میں غیر ممکن کھڈز سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لئے قائم ذیلی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔یہ میٹنگ سول سیکرٹریٹ جموں میں منعقد ہوئی جس میں وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا اور وزیر برائے زرعی پیداوار ، دیہی ترقی و پنچایتی راج،اِمدادِ باہمی اور الیکشن محکمہ جات جاوید احمد ڈار نے سب کمیٹی ممبران کی حیثیت سے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی محکمہ شالین کابرانے ذیلی کمیٹی کوگیئر ممکن کھڈز کی موجودہ صورتحال اور ان کی نشاندہی، تحفظ اور انتظام سے جُڑے چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اِس موقعہ پر نائب وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے عوام کو درپیش حقیقی مسائل کے خوش اسلوبی سے حل کو یقینی بنانے کے لئے عوام دوست اور عملی فیصلے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پالیسی مداخلتوں میں ماحولیاتی تحفظ اور شہریوں کے ذریعہ معاش اور جائیداد و املاک کے حقوق کے تحفظ کے درمیان توازن قائم ہونا چاہیے۔ذیلی کمیٹی نے غیر ممکن کھڈز، دریاو¿ں اور نالوں کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تاکہ جہاں ضرورت ہو عام عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔نائب وزیراعلیٰ نے تمام شراکت داروں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور غیر ممکن کھڈز، نالوں اور ملحقہ غیر قابلِ کاشت بنجر زمینوں کی سائنسی بنیادوں پر مناسب نقشہ بندی کی ہدایت دی۔میٹنگ میں موسمیاتی چیلنجوں اور ماحولیات، انسانی زِندگی و املاک پر موسمی اثرات کو کم کرنے کے لئے کئے جا رہے اقدامات پر بھی تبادلہ¿ خیال ہوا۔نائب وزیر اعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی جامع نقشہ بندی کی ہدایت دی تاکہ آفات سے نمٹنے کی تیاری کو مضبوط بنایا جا سکے اور خطرات میں کمی لائی جا سکے۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو غیر قانونی تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور پورے جموں و کشمیر میں تجاوز شدہ اراضی کی مقررہ مدت میں بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔ذیلی کمیٹی کے اراکین نے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں اور عوامی خدشات کو اجاگر کیا جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری جل شکتی اور متعلقہ اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرنسپل سیکرٹری خزانہ نے جموں میں ایف آر سی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

جاوید رانا نے عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کی یقین دہانی کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانا نے عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کی یقین دہانی کی

جاوید رانا نے عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کی یقین دہانی کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS