Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

یوم جمہوریہ 2026: مولانا آزاد اسٹیڈیم جموںمیںمرکزی تقریب

by Indian Times
09/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر    ۔۔۔   ۸،جنوری    ۔۔   جے کے این ایس   ۔۔۔   جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریبات 2026 کی مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے، جہاں وہ سلامی بھی لیں گے،اورعوام سے خطاب کریں گے ۔خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کے مطابق جموں میں تعینات سرکاری اور پبلک سیکٹر اداروںکے تمام افسران اور اہلکاروں کو اپنی سرکاری ڈیوٹی کے حصے کے طور پر تقریب میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت نے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور پبلک سیکٹر اداروںکے چیف ایگزیکٹوز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ یوم جمہوریہ 2026کی قومی تقریب کو بھرپور طریقے سے منانے اور شرکت کے لئے ان کے ماتحت کام کرنے والے ملازمین کےساتھ اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب 29 جنوری 2026 کو شام4بجکر30منٹ پرمولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں میں منعقد ہوگی۔ جموں میں تعینات سرکاری محکموں کے تمام افسران اور اہلکاروں کو تقریب میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ محکموںکے سربراہان اور پبلک سیکٹر اداروں کے چیف ایگزیکٹوز کو اپنے ماتحت ملازمین کے ساتھ اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔اس دوران جموں کیساتھ ساتھ صوبہ کے دیگر اضلاع اور کشمیرمیں سری نگرسمیت سبھی اضلاع میں بھی پولیس اور سیکورٹی فورسزکو متحرک کیاگیا ہے ،تاکہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کا پُرامن اور خوشگوار حالات میں انعقاد ہوسکے ۔پولیس اور فورسزنے اضافی چیک پوئنٹ قاےم کرنے کیساتھ ساتھ سری نگراور جموں سمیت پورے جموں وکشمیرمیں چیکنگ کی کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ ملی ٹنسی سے متاثرہ اضلاع یا علاقوں کے علاوہ لائن آف کنٹرول اور بین الااقوامی سرحد کیساتھ نگرانی اور چوکسی بڑھادی گئی ہے ۔ادھرکولگام پولیس نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں سری نگرجموں قومی شاہراہ کےساتھ ساتھ یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے چیکنگ اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دیں۔ایک اہلکار نے بتایا کہ ایس ایس پی کولگام عنایت علی چودھری کی ہدایت پر اے ایس پی نیشنل ہائی وے اور ایس ڈی پی او قاضی گنڈ کی نگرانی میں اسٹیشن ہاو¿س آفیسر (ایس ایچ او) قاضی گنڈ سید نذیر اندرابی کی قیادت میں تلاشی مہم چلائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ کولگام ضلع کی مجموعی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پولیس کے سینئر افسران ذاتی طور پر ضلع میں سیکورٹی کی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ جشن کے لیے محفوظ اور محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر اَنڈر16 کرکٹ ٹیم کو تاریخی وِجے مرچنٹ ٹرافی جیتنے پر مُبارک باد دِی

Next Post

عوام ہندوستان کو خود انحصار اور خوشحال ملک بننا چاہتے ہیں تو جنرل سنہا کے نظریات سے سیکھیں / راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر شاندار تھی / راجناتھ سنگھ

عوام ہندوستان کو خود انحصار اور خوشحال ملک بننا چاہتے ہیں تو جنرل سنہا کے نظریات سے سیکھیں / راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS