سرینگر۔۔۔۔۔۵۱،جنوری ۔۔۔۔جے کے این ایس۔۔۔۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سمویدھن سدن کے سنٹرل ہال میں دولت مشترکہ (CSPOC) کے مقررین اور پریزائیڈنگ افسران کی28ویں کانفرنس کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم کی آمد پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق اعلیٰ سطحی کانفرنس کی صدارت اسپیکر اوم برلا کریں گے اور اس میں 42 دولت مشترکہ ممالک کے 61 اسپیکر اور پریزائیڈنگ آفیسرز کےساتھ ساتھ4نیم خودمختار پارلیمانوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے، جو اس تقریب کی عالمی سطح اور اہمیت کو اجاگر کریں گے۔اعلیٰ سطحی اجتماع میں کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے وفود بھی شرکت کریں گے۔دیگر جماعتوں میں نمیبیا کے ڈپٹی اسپیکر، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ٹونگا، کیمرون اور ملائیشیا کے وفود اور ہائی کمشنر فلپ گرین کی قیادت میں آسٹریلوی ہائی کمیشن کے نمائندے شامل ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ہندوستان نے تنوع کو اپنی جمہوریت کی طاقت میں بدل دیا ہے اور دنیا کو دکھایا ہے کہ جمہوری ادارے اور عمل اس کی ترقی کو استحکام، رفتار اور پیمانہ دیتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی جمہوریت ایک بڑے درخت کی طرح ہے جس کی جڑیں گہری ہیں۔انہوںنے کہاکہ جب ہندوستان نے آزادی حاصل کی، تو بہت سے لوگوں کو شک تھا کہ کیا ملک کے بے پناہ تنوع کے درمیان جمہوریت زندہ رہ سکتی ہے۔ تاہم، یہی تنوع ہندوستانی جمہوریت کی طاقت بن گیا ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ اس میں یہ شکوک بھی تھے کہ اگر جمہوریت نے جڑ پکڑ لی تو بھی ہندوستان ترقی کےلئے جدوجہد کرے گا۔انہوںنے کہاکہ ان شکوک و شبہات کے برعکس، ہندوستان نے یہ ظاہر کیا ہے کہ جمہوری ادارے اور عمل اس کی ترقی کو استحکام، پیمانہ اور رفتار فراہم کرتے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں بحث، مکالمے اور اجتماعی فیصلہ سازی کی ایک طویل روایت ہے۔انہوںنے کہاکہ ہندوستان میں جمہوریت کا مطلب آخری میل کی ترسیل ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان گلوبل ساو¿تھ کے خدشات کو ہر عالمی پلیٹ فارم پر مضبوطی سے اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی G20 صدارت کے دوران بھی، ہندوستان نے گلوبل ساو¿تھ کی ترجیحات کو عالمی ایجنڈے کے مرکز میں رکھا ۔نئی دہلی میں 14سے16 جنوری تک پارلیمنٹ ہاو¿س کمپلیکس کے سمودھن سدن میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں تقریباً 60 مقررین اور پریزائیڈنگ افسران شرکت کر رہے ہیں۔یہ مضبوط جمہوری اداروں کو برقرار رکھنے میں مقررین اور پریزائیڈنگ افسران کے کردار سمیت عصری پارلیمانی امور کی ایک وسیع رینج پر غور و خوض کر رہا ہے۔پارلیمانی کام کاج میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، اراکین پارلیمنٹ پر سوشل میڈیا کے اثرات، پارلیمنٹ کے بارے میں عوام کی سمجھ کو بڑھانے کے لیے اختراعی حکمت عملی اور ووٹنگ سے آگے شہریوں کی شرکت سمیت دیگر امور پر بھی کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ (ایجنسیاں)






