جموں….انفو…لیفٹیننٹ گورنر کا سینک سہایتا کیندر (ایل جی ایس ایس کے) خدمات اَنجام دینے والے فوجیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لئے اپنی وابستگی اور مستقل تعاون کا مظاہرہ کرتا چلا آ رہا ہے اور ان کی قومی خدمت کی قدر کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے سینک سہایتا کیندر (ایل جی ایس ایس کے) نے اپنے کمانڈنگ آفیسر کے ذریعے ایک نمائندگی کے بعد ایک حاضر سروس سپاہی کے لئے مائیگرنٹ سر ٹیفکیٹ جاری کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ کیس کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا گیا اور متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی گئی جس کے نتیجے میں مائیگرنٹ سرٹیفکیٹ جاری ہوا اور شکایت کا ازالہ ہو گیا۔ایل جی ایس ایس کے نے شہید کے اعزازات کی درخواست موصول ہونے پر معاملے کو نہایت حساسیت کے ساتھ نمٹایا اور فوری حل کے لئے حکام کے ساتھ تیزی سے ہم آہنگی پیدا کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے سینک سہایتا کیندر (ایل جی ایس ایس کے) نے ایک حاضر سروس اگنی ویر کی جانب سے اس کے والد کی طبی ہنگامی صورتحال سے متعلق پیش کی گئی درخواست کا بھی نوٹس لیا۔ اِس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر لیا گیا اور بین الریاستی صحت حکام کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا جس کے باعث سرکاری طبی ادارے میں بروقت علاج ممکن ہو سکا۔ یہ معاملہ دو دن کے اندر حل کیاگیا جو ایل جی ایس ایس کے کے فوری اور نتیجہ خیز ادارہ جاتی ردِّعمل کو اُجاگر کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کا سینک سہایتا کیندر ایک اہم منصوبہ ہے جو آرمڈ فوسز اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف ایس) کے خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف ہے۔






