Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جے اِی آر سی ٹیرف کے مطابق بغیر میٹر والے صارفین کیلئے فلیٹ ریٹ بِلنگ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

by Indian Times
11/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں  …  انفو   …وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کو آگاہ کیا کہ اِس وقت بغیر میٹر صارفین سے جموں و کشمیر الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن (جے اِی آر سی ) کی جانب سے منظور شدہ ٹیرف کے مطابق فلیٹ ریٹ کی بنیاد پر بِل وصول کئے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ جن کے پاس محکمہ بجلی کا قلمدان بھی ہے، نے کہا کہ بجلی کے کنکشن جے اِی آر سی سپلائی کوڈ ریگولیشنز 2023 کے مطابق متعلقہ عملے کی جانب سے فیلڈ ویری فکیشن کے بعد ہی جاری کئے جاتے ہیں۔اُنہوں نے ایوان کو بتایا،”معائینے کی ٹیمیںجب یہ پاتی ہیں کہ کوئی صارف محکمہ کے ساتھ طے شدہ لوڈ ایگریمنٹ سے زیادہ بجلی اِستعمال کر رہا ہے تو لوڈ میں نظرثانی موقع پر ہی شفاف اور جوابدہ طریقے سے کی جاتی ہے۔“وزیر اعلیٰ رُکن اسمبلی بدھل جاوید اِقبال چودھری کی طرف سے اَپنے حلقہ اِنتخاب کے دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے کے سلسلے میں اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اُنہوں نے اِس کے جواب میںکہاکہ بدھل اسمبلی حلقے میں غیربجلی یافتہ اور جزوی طور پربجلی یافتہ بستیاں ،موڑیاں جن میں قبائلی اور غیر قبائلی دونوں علاقے شامل ہیں، ڈی اے ۔ جے جی یو اے سکیم کے تحت بجلی فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس کام کا ٹھیکہ 14 اکتوبر 2025 ءکو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو دیا گیا تھا اور اس سکیم کے تحت بدھل حلقے کی 275 بستیوں کو کور کیا جائے گا۔ اِس منصوبے کی تکمیل کی متوقع تاریخ اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔اُنہوںنے مزید کہا کہ عارضی انتظامات سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کے لئے ضلع راجوری میں ری ویمپڈ ڈِسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (آر ڈِی ایس ایس) کے تحت بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو مضبوط اور اَپ گریڈ کرنے کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا،”فی الوقت مختلف 11 کے وِی فیڈرز پر کام جاری ہے جس میں ایل ٹی بیئر کنڈکٹرز کو اے بی کیبلنگ اور نئے کنڈکٹرز سے تبدیل کرنا، اوورلوڈڈ ڈِسٹری بیوشن ٹرانسفارمر کو بڑھانے اور پرانے ٹرانسفارمروں کو توانائی کی بچت کرنے والے یونٹوں سے بدلنے پر زور دیا جا رہا ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ ان اَقدامات کا مقصد قبائلی علاقوں سمیت تمام بستیوں کو محفوظ ، قابل اعتماد اور معیاری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جے کے پی سی ایل راجوری ضلع کو بجلی کی فراہمی کرنے والے 132 کے وِی اور 220 کے وِی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو مناسب طریقے سے برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کا سینک سہایتا کیندر فوجیوں اور اُن کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کو تقویت دیتا ہے

Next Post

جاوید رانا نے جموں و کشمیر میں لکڑی کی مناسب دستیابی اور تقسیم کی یقین دہانی کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانا نے جموں و کشمیر میں لکڑی کی مناسب دستیابی اور تقسیم کی یقین دہانی کی

جاوید رانا نے جموں و کشمیر میں لکڑی کی مناسب دستیابی اور تقسیم کی یقین دہانی کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS