Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ستیش شرما نے جموں میں سکول میگزین کی رسم رونمائی کے موقعہ پر ورثہ اور اقدار کے تحفظ پر زوردیا

by Indian Times
19/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو….وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و امورِ صارفین ، ٹرانسپورٹ ، اَمورِ نوجوان و کھیل کود ، آئی ٹی ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگزمحکمہ جات ستیش شرما نے آج گورنمنٹ سری رنبیر ماڈل ہائیر سکینڈری سکول پریڈ جموں میں سالانہ سکول میگزین ” دھروہر“ کی رسم رونمائی کے موقعہ پر تاریخ ، ورثہ اور ثقافتی اقدار کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے طلباء، فیکلٹی ممبران اور مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ ، ورثہ اور اقدار ہر معاشرے کی بنیاد ہیں اور انہیں آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ اور زندہ رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیمی ادارے نوجوان ذہنوں میں ثقافتی شعور پیدا کرنے اور انہیں اپنی جڑوں سے جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ وزیر نے کہا، ” تاریخ ، ورثہ اور اقدار ہماری شناخت کی بنیاد ہیں ۔ ہمیں ان کی بحالی اور احیاءکیلئے اجتماعی اقدامات کرنے چاہئیں تا کہ آنے والی نسلیں نہ صرف ترقی بلکہ اپنی روایات پر فخر بھی حاصل کریں ۔“ انہوں نے سکول انتظامیہ کی سراہنا کی کہ انہوں نے سالانہ میگزین شائع کیا جسے انہوں نے طلباءکی تخلیقی صلاحیتوں ، فکری ترقی اور ثقافتی بیداری کا عکاس ایک معنی خیز پلیٹ فارم قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کاوشیں ادارے کی میراث کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ طلباءکو اپنے ورثہ کو دستاویزی شکل دینے اور منانے کی ترغیب دیتی ہیں ۔ پروگرام میں طلباءاور عملے کی پرجوش شرکت دیکھی گئی جنہوں نے وزیر کی موجودگی اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام کا اختتام ” دھروہر “ کی رسمی رونمائی اور جموں سمیت اس سے آگے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کیلئے مشترکہ عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا ۔ اس سے قبل وزیر نے ادارے کی لائبریری کا دورہ کیا اور وہاں موجود مختلف آثار قدیمہ اور مخطوطات کی ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے قانون ساز اسمبلی میں 13 مطالبات اور 19 ضمنی مطالبات پیش کئے

Next Post

سری نگر میں ٹریفک کو کم کرنے کیلئے اہم سڑک اور کاریڈور ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے گئے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سری نگر میں ٹریفک کو کم کرنے کیلئے اہم سڑک اور کاریڈور ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے گئے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

سری نگر میں ٹریفک کو کم کرنے کیلئے اہم سڑک اور کاریڈور ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے گئے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS