Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سری نگر میں ٹریفک کو کم کرنے کیلئے اہم سڑک اور کاریڈور ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے گئے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

by Indian Times
19/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو….نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے سری نگر میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اہم سڑک پروجیکٹ اور کاریڈور ترقیاتی کام شروع کئے ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ایوان میں قانون ساز تنویر صادق کی طرف سے اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ فی الحال مختلف مراحل میں عمل درآمد کیلئے زیر التوا منصوبوں میں نوشہرہ سے صورہ ( کے زیڈ پی روڈ ) ، سعدہ کدل سے شاہی باغ ( ایس ایم ایس روڈ ) ، دیوی آنگن ۔ حول روڈ کے علاوہ علمگری بازار چوک اور مرزا کامل صاحب ( ایم کے صاحب ) چوک کاریڈور شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر کے ڈاو¿ن ٹاو¿ن میں سڑکیں پرانی ہیں اور ٹریفک کے حجم میں بہت زیادہ اضافہ ، شہری کاری اور تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے خاص طور پر پیک اوقات میں بھیڑ ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا ” روٹین دیکھ بھال اور ضروری مرمت کا کام وقتاً فوقتاً کیا جاتا ہے تا کہ ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنایا جا سکے ۔ “ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شناخت شدہ سٹریچز کی بہتری اور توسیع کیلئے ابتدائی جائیزے کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ” زیادہ تر معاملات میں جامع توسیع کیلئے کافی زمین کا حصول ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی اور قبضہ ہٹانا ضروری ہے جس کیلئے بین الشعبہ ہم آہنگی درکار ہے ۔ “ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض سٹریچز میں زمین کے حصول کا عمل عدالت میں زیر التوا مقدمات کی وجہ سے متاثر ہوا ہے جس سے پیش رفت پر اثر پڑا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے نے بتایا کہ نوشہرہ سے صورہ ( کے زیڈ پی روڈ ) کے نلبل برج کے قریب موجودہ ڈھانچے حاصل کئے جا چکے ہیں اور باقی ڈھانچوں کا حصول ہائی لیول کمیٹی ( ایچ ایل سی ) میں تصفیہ /گفتگو اور زیر التوا عدالت کے مقدمات کی حتمی شکل کے بعد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاون ٹاون سرینگر میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ایمبو لینس ، فائر سروسز اور دیگر ایمر جنسی گاڑیوں کی ہموار آمدورفت کو یقینی بنانے کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور بہتری کے کاموں کو مرحلہ وار انجام دیا جا رہا ہے ۔ یہ ضمنی سوالات اراکین قانون ساز مُبارک گُل اور شمیم فردوس نے اُٹھائے تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ستیش شرما نے جموں میں سکول میگزین کی رسم رونمائی کے موقعہ پر ورثہ اور اقدار کے تحفظ پر زوردیا

Next Post

سندر بنی میں ایس ڈی ایچ پر 50 بستروں والے اضافی بلاک کی تعمیر جاری۔ سکینہ ایتو

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سندر بنی میں ایس ڈی ایچ پر 50 بستروں والے اضافی بلاک کی تعمیر جاری۔ سکینہ ایتو

سندر بنی میں ایس ڈی ایچ پر 50 بستروں والے اضافی بلاک کی تعمیر جاری۔ سکینہ ایتو

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS