سرینگریکم اکتوبر سی این آئی جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیز کے بیچ ماہ ستمبر میں دو دراندازوں سمیت 14ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشنو ں میں تیزی لائی گئی ہے جس دوران ماہ ستمبر میں مختلف علاقوں میں دس جھڑپیں ہوئی ۔جن میں 2 دراندازوں اور ایک پاکستانی عسکریت پسند سمیت 14 جنگجو مارے گئے۔دس مسلح جھڑپو ں میں جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے باسکوچن اور چتراگام گاو¿ں میں 2 جھڑپوں کے دوران ملی ٹنٹ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق شوپیاں میں 3، اننت ناگ اور کولگام میں 2 اور سرینگر، بارہمولہ اور کپواڑہ میں ایک ایک مسلح تصادم آرائی ہوئی جبکہ کپواڑہ میں مژھل سیکٹر میںلائن آف کنٹرول پر ایک دراندازی کی کوشش کے دوران دو ملی ٹنٹ ہلاک کئے گئے ۔ جنوبی کشمیر کے کولگام کے بٹہ پور ہ چیولگام علاقے میںایک پاکستانی عسکریت پسند ابو ہریرہ ہلاک جبکہ ایک فوجی اور دو شہری زخمی ہوئے۔ستمبر میں مارے گئے 11 مقامی عسکریت پسندوں میں جبلی پورہ بجبہاڑہ کے دانش بٹ اور فتح پور اننت ناگ کے بشارت نبی لون،فیاض احمد کمار عرف فہیم اور اویس خان واگھامہ بجبہاڑہ شامل تھے۔ شوپیاں کے ہف شرمال جھڑپ میں دراونی امام صاحب کا ملی ٹنٹ مارا گیا ۔ جنگجوو¿ں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دو بار حملہ کیا، جس میں غیر ریاستی مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا۔ پلوامہ کے اگر گنڈ اور کھارپورہ رتنی پورہ گاو¿ں میں دو جنگجو حملوں میں تین غیر ریاستی مزدور مزدور منیب الاسلام، شمشاد شیخ اور فیضان قادری سبھی بہار کے رہنے والے زخمی ہوئے۔






