سری نگر، بارہمولہ، راجوری اور میں اضافی چیک پوائنٹس قائم،ڈرون بھی متحرک
سری نگر۳ اکتوبر:جے کے این ایس مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے اہم ترین دورے کے پیش نظر پورے جموں وکشمیر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سبھی قومی شاہراہوں اور اہم سڑکوں پر اضافی سیکورٹی دستے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سری نگر، بارہمولہ، راجوری اور یوٹی کے دیگر حصوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئیے گئے ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے تین روزہ دورے کے پیش نظر جموں وسری نگرکیساتھ ساتھ راجوری اوربارہمولہ اضلاع میں سیکورٹی ایجنسیوںکومتحرک کردیاگیاہے ۔دورے سے چندروز قبل ہی چاروں اضلاع میں چیکنگ کاسلسلہ تیز کردیاگیا ،اوراس مقصد کیلئے پولیس وفورسزکی جانب سے درجنوںمقامات پر نئے چیک پوائنٹ قائم کئے گئے اوریہاں سے گزرنے والی سبھی چھوٹی بڑی گاڑیوں کی تلاشی لینے کاسلسلہ شروع کردیاگیا۔پیر کے روز راجباغ سمیت کئی مقامات پرپولیس کی جانب سے موٹرسائیکلوں،اسکوٹروں واسکوٹیز کی چیکنگ کاسلسلہ بھی تیز کردیاگیا۔پولیس ذرائع نے چیکنگ کے عمل کوایک احتیاطی اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرمیں میں عمومی طور پر اور خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں وزیر داخلہ ریلیوں اورعوامی اجتماعات سے خطاب کرنے والے ہیں،وہاں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ احتیاطی سیکورٹی اقدام کءبطورچیک پوائنٹس پر چوبیسوں گھنٹے چوکسی ہے اور ان کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ راجوری اوربارہمولہ ، جہاں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کرنے والے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کےلئے چیک پوائنٹس اور سیکورٹی دستوں کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔اُدھر بارہمولہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس شمالی قصبہ میں سیکورٹی ایجنسیوں گزشتہ کئی دنوں سے سخت چوکسی برت رہی ہیں اوریہاں کرالہ ہار سمیت کئی مقامات پر گاڑیوںکی چیکنگ عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ حساس علاقوںمیں شبانہ گشت بھی جاری رکھاگیاہے۔جاری شیڈول کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ 4اکتوبرکوراجوری اور5اکتوبر کوشاہ شوکت علی اسٹیڈیم بارہمولہ میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سری نگر شہر میں دن رات گشت جاری ہے جبکہ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھنے کو یقینی بنانے کےلئے ڈرون کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔






