Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سٹیٹ الیکشن کمشنرنے کپواڑہ اور بانڈی پورہ میں ڈی ڈی سی نشستوں کیلئے دوبارہ پولنگ کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

by Indian Times
18/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سٹیٹ الیکشن کمشنرنے کپواڑہ اور بانڈی پورہ میں ڈی ڈی سی نشستوں کیلئے دوبارہ پولنگ کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

سری نگرانفوسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کپواڑہ اور بانڈی پورہ اَضلاع میں خالی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) نشستوں پر دوبارہ پولنگ کرنے کے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ڈپٹی اِنسپکٹر جنرل آف پولیس شمالی کشمیر رینج ، بانڈی پورہ ، کپواڑہ او راودھمپور کے ضلع ترقیاتی کمشنران ، سیکرٹری سٹیٹ الیکشن کمیشن ، ریلیف اور باز آباد کاری کمشنر مائیگرنٹس ،کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے ایس ایس پیز ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے آر ٹی سی ، ڈپٹی کمشنروں ، ڈی اِی او جموں اور دیگر سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔میٹنگ میں اِن خالی ڈی ڈی سی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کے احسن اِنعقاد کے لئے اُٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاجس کے لئے مذکورہ دونوں حلقوں میں سے ہر ایک میں کچھ اُمیدواروں کی نااہلی کی وجہ سے الیکشن کو منسوخ کیا گیا تھا۔میٹنگ میں ٹرانسپورٹ پلان ، کمیونکیشن او رسیکورٹی پلان ، پولنگ سٹیشنوں کی فہرست بشمول جموں او راودھمپور کے مائیگرنٹ ووٹروں کے لئے پولنگ مواد اور سٹاف کی روانگی ،اَمن و اَمان کے ساتھ ساتھ پولنگ سٹیشنوں کی حساسیت ، اِنتخابی فہرستوں ،ووٹروں کے اِنتظامات کے ساتھ ساتھ اِنتخابات کے پُر امن اِنعقاد کے لئے دیگر اقدامات پر غور و خوض ہوا۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مقابلہ ان امید واروں کے درمیان ہوگا جن کے کاغذات نامزندگی ریٹرننگ آفیسر نے درست قرار دئیے ہیں اور نااہلوں کو چھوڑ کر ( دو حلقوں میں سے ایک ایک) ۔ جموںاور اودھمپور میں ان دو حلقوں سے مائیگرنٹ ووٹروں کے ووٹ ڈالنے کے اِنتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دورانِ میٹنگ ای اِی سی نے اَفسران کو ہدایت دی کہ تمام مطلوبہ مواد پہلے سے ہی تقسیم کیا جائے ۔ اِس کے علاوہ عملے کی تعیناتی بھی دیگر محکموں کی مشاورت سے اِنتخابات کے خوش اَسلوبی سے اِنعقاد کے لئے پہلے سے طے کی جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنران نے ایس اِی سی کو اَپنے اَپنے اَضلاع میں دو بارہ پولنگ کے اِنعقاد کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مندیپ کور نے پی ایف ایم ایس پر آئی ڈبلیو ایم پی ٹریننگ پروگرا م کا اِفتتاح کیا

Next Post

ملک بھرکے11 کروڑ سے زیادہ اہل کسان

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کشمیر ٹورازم کو بڑھاوادینے کےلئے مرکزی سرکار پُر عزم ۔ مودی

ملک بھرکے11 کروڑ سے زیادہ اہل کسان

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS