Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

8سالہ روایت برقرار،وزیراعظم فوجیوں کیساتھ منائی دیوالی

 بہادر جوانوں کےساتھ دیوالی منانا اعزاز کی بات/نریندر مودی

by Indian Times
25/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

8سالہ روایت برقرار،وزیراعظم فوجیوں کیساتھ منائی دیوالی
 بہادر جوانوں کےساتھ دیوالی منانا اعزاز کی بات/نریندر مودی

کارگل۴۲، اکتوبرجے کے این ایس وزیر اعظم نریندر مودی، جو پیر کو کرگل میں فوجیوں کے ساتھ روشنی کا تہوار منانے کے لئے یہاں پہنچنے ،نے کہا کہ دیوالی کا مطلب ہے ’دہشت گردی کے خاتمے کا تہوار‘ اور کارگل نے اسے ممکن بنایا ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ میرے لیے، آپ سب برسوں سے میرا خاندان ہیں۔ کارگل میں اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری افواج ہندوستان کی سلامتی کا ستون ہیں۔ کارگل کی اس فاتح سرزمین سے، میں ہم وطنوں اور دنیا کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان کے ساتھ ایک بھی جنگ ایسی نہیں ہوئی جہاں کارگل نے فتح کا جھنڈا نہ لہرایا ہو۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ دیوالی کا مطلب دہشت گردی کا خاتمہ ہے اور کارگل نے اسے ممکن بنایا۔انہوںنے مزیدکہاکہ کارگل میں ہماری افواج نے دہشت گردی کو کچل دیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ میں ایک گواہ بننے کےلئے کافی خوش قسمت تھا، مجھے یہاں میری پرانی تصاویر دکھائی گئیں، اور میں اس کے لیے شکر گزار ہوں۔خیال رہے وزیر اعظم کئی سالوں سے فوجیوں کے ساتھ دیوالی اوردیگراہم تہوار منا رہے ہیں۔2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے، مودی دیوالی منانے کے لیے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ کر رہے ہیں۔2014 میں وزیر اعظم مودی نے دیوالی سیاچن میں فوجیوں کے ساتھ گزاری۔انہوں نے2015 میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے پنجاب کی سرحد کا دورہ کیا۔ 2016 میں، وزیر اعظم ہماچل پردیش میں ایک چوکی پر انڈو تبت سرحدی پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ تہوار منانے گئے تھے۔2017 میں، وزیر اعظم نے جموں اور کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی گریز وادی میں فوج کے جوانوں اور بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں کے ساتھ روشنی کا تہوار منایا۔2018 میں، وزیر اعظم مودی نے اتراکھنڈ کے ہرسل میں ہندوستانی فوج اور انڈو تبت بارڈر پولیس کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی تھی۔2019 میں، وزیر اعظم نے جموں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ راجوری ضلع میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ انہوں نے فوجیوں کو اپنا خاندان کہا تھا اور تہواروں کے دوران بھی سرحدوں کی حفاظت کرنے پر ان کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے پٹھان کوٹ ایئر فورس اسٹیشن پر ہندوستانی فضائیہ کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی کی مبارکباد کا تبادلہ کیا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

 جنگ پہلا آپشن نہیں بلکہ آخری حربہ

Next Post

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ دو روزہ دورے پر 27اکتوبر کو کشمیر پہنچیں گے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بھارت ہمیشہ سے امن پسند ملک / راجناتھ سنگھ

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ دو روزہ دورے پر 27اکتوبر کو کشمیر پہنچیں گے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS