Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

بھارت کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا وزیر اعظم مودی

by Indian Times
01/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بھارت کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا وزیر اعظم مودی
سرینگر31اکتوبر سی این آئی بھارت کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دشمن بھارت کے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ملک کو ایسی کسی بھی کوشش کے خلاف ثابت قدم رہنا چاہئے۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گجرات کے کیواڈیا میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے موربی پل گرنے کے واقعہ میں مرنے والوں کو یاد کیا اور جذباتی ہو گئے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ”میں کیواڈیا میں ہوں، لیکن میرا دل ان لوگوں کے لیے دکھتا ہے جو موربی پل گرنے کے سانحہ میں مر گئے“۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے لیے اس کا اتحاد کبھی بھی ضرورت نہیں رہا بلکہ اس کی انفرادیت رہی ہے۔ “ہمارے ملک کا یہ اتحاد ہمارے دشمنوں کے لیے چشم کشا رہا ہے۔ نہ صرف آج، بلکہ ہزاروں سالوں سے اور یہاں تک کہ ہماری غلامی کے دور میں بھی، تمام غیر ملکی حملہ آوروں نے اس اتحاد کو توڑنے کے لیے جو کچھ کرنا چاہا، کیا۔انہوں نے کہا ”اس طویل عرصے میں جو زہر پھیلایا گیا، آج اس کی وجہ سے ملک کو مسائل کا سامنا ہے۔ ہم نے ملک کی تقسیم اور دشمنوں کو اس کا فائدہ اٹھاتے دیکھا“۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ وہ طاقتیں اب بھی رائج ہیں، وہ ملک کے لوگوں کو ذات پات، علاقے، زبان کے نام پر لڑانا چاہتی ہیں، انہوں نے کہا کہ تاریخ کو بھی اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے“۔مودی نے کہا”ہمیں نوٹ کرنا چاہیے کہ یہ قوتیں صرف باہر سے ہماری جانی پہچانی دشمن نہیں ہیں، بلکہ کئی بار یہ (دشمن) غلامانہ ذہنیت کی شکل میں ہمارے اندر بھی داخل ہوتی ہے،“انہوں نے مزید کہا ”ہمیں اس ملک کے بیٹے کی حیثیت سے انہیں جواب دینا ہے، ہمیں ایک رہنا ہے۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

 ہتھیاروں اور منشیات کی سمگلنگ کےلئے ڈرون کے استعمال کو روکنے کیلئے پولیس سرگرم عمل :ڈی جی پی

Next Post

 اونتی پورہ اور بجبہاڑہ تصادم آرائیوں میں 4دہشت گرد ہلاک

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 اونتی پورہ اور بجبہاڑہ تصادم آرائیوں میں 4دہشت گرد ہلاک

 اونتی پورہ اور بجبہاڑہ تصادم آرائیوں میں 4دہشت گرد ہلاک

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS