Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سنجیو ورما نے رام بن میں پنچائت میترا ۔ اے اور بلوت کا دورہ کیا

by Indian Times
02/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سنجیو ورما نے رام بن میں پنچائت میترا ۔ اے اور بلوت کا دورہ کیا
رام بنانفوکمشنر سیکرٹری جنگلات اور ماحولیات سنجیو ورما نے جاری بیک ٹو ولیج فیز 4 کے دوسرے دن ضلع رام بن میں بیک ٹو ولیج 4 کے کے دوران پنچائت میترا ۔ اے میں کئی تقریبات اور میٹنگوں میں شرکت کی جن میں چئیر پرسن ، ضلع ترقیاتی کونسل رام بن ڈاکٹر شمشاد شان نے شرکت کی ۔ سنجیو ورما جو ضلع رام بن کے مینٹر سیکرٹری بھی ہیں نے چئیر پرسن کے ساتھ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول ٹھٹھرکہ کی ری ماڈلنگ کا ای ۔ سنگِ بنیاد رکھا جس میں 420 طلباءکیلئے 3 منزلہ عمارت جس پر 6.35 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ، میں سائنس لیب اور لائیبریری کے ساتھ 15 کلاس روم ہیں ۔کمشنر سیکرٹری نے سرپنچ پنچائت ٹھٹھرکہ محمد سلیم ملک کے ساتھ بھی عملی طور پر بات چیت کی اور انہیں اپنی پنچائت میں تعلیم کے شعبے کا ایک بڑا ترقیاتی پروجیکٹ شروع کرنے پر مبارکباد دی اور اس کے علاوہ ان سے علاقے میں خاص طور پر اسکول کے آس پاس کے علاقے میں شجر کاری مہم شروع کرنے کو کہا ۔ قبل ازیں کمشنر سیکرٹری نے دیگرمعززین کے ساتھ پنچائت بلاوات کا بھی دورہ کیا اور جل جیون مشن کے ’ ہر گھر جل ‘ کے تحت پانی کی سپلائی اسکیم بلاوات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا جو کہ محکمہ جل شکتی کے ذریعہ 6.11 کروڑ روپے کی لاگت سے انجام دیا جائے گا ۔ کمشنر سیکرٹری کے ساتھ ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام ، ڈی ڈی سی ممبران رینوکا کٹوچ اور شمیم اختر ، اے ڈی سی ہربنس لال شرما ، سینئر افسران ، پی آر آئی اور عام لوگوں نے بیک ٹو ولیج تقریبات میں شرکت کی ۔ سنجیو ورما نے گورنمنٹ مڈل سکول بلاوات میں مختلف سکولوں کے طلباءکی طرف سے منعقدہ ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی ۔ مسٹر سنجیو ورما نے علاقے کی خواتین سے متعلق مسائل کا جائیزہ لینے کیلئے مہلا سبھا کا انعقاد بھی کیا ، خواتین کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو سُننے کے علاوہ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ خود انحصاری کیلئے مختلف سماجی اور ترقیاتی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے سرپنچ اور پنچوں کے ساتھ تال میل میں آر ڈی ڈی اور دیگر تمام لائن محکموں کے ذریعہ تیار کردہ 2023-24 کیلئے گاو¿ں کے ترقیاتی منصوبے کی تشکیل کا بھی جائیزہ لیا ۔ چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل نے مفاد عامہ کے مختلف مسائل پر بھی روشنی ڈالی اور تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اجلاس میں جاری کردہ تمام ہدایات پر عملدرآمد کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر سیکرٹری کو ضلع میں خاص طور پر پنچائت میترا ۔ اے اور بلوات میں جاری بڑے پروجیکٹوں اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ اس دوران کمشنر سیکرٹری نے ضلع پولیس لائینز رام بن میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بیک ٹو ولیج پروگرام کے طور پر منعقدہ والی بال میچ کا بھی افتتاح کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

 اونتی پورہ اور بجبہاڑہ تصادم آرائیوں میں 4دہشت گرد ہلاک

Next Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کیا پنچایت بڈھیری کا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کیا پنچایت بڈھیری کا دورہ

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کیا پنچایت بڈھیری کا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS