Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

 کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ڈی کے مارگ میں لینڈ پاس بک ، گولڈن کارڈ اور منظور ی نامے تقسیم کئے

by Indian Times
02/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ڈی کے مارگ میں لینڈ پاس بک ، گولڈن کارڈ اور منظور ی نامے تقسیم کئے
کولگامانفوبیک ٹو وِلیج پروگرام مرحلہ چہارم کا تیسرا مرحلہ کولگام ضلع کے 66 گرام پنچایتوں میں شروع ہو ا اور عوام کا زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا ہے۔وِزٹنگ اَفسران نے مقامی لوگوں ، پی آر آئیز اور سول سوسائٹی کے اَرکان کی بات سنی تاکہ عوامی مسائل کا موقعہ پر ہی جائزہ لیا جاسکے۔اِس موقعہ پر بلاکوں میں تمام 66پنچایت حلقوں میں متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔کمشنر سیکرٹری ریو نیو وِجے کمار بدھوری جو پنچایت حلقہ ڈی کے مارگ کا دورہ کر نے والے آفیسر ہیں ، اُنہوں نے جاری ” بیک ٹو وِلیج “ پروگرام کے تحت آج پنچایت حلقہ ڈی کے مارگ کا دورہ کر کے پنچایت کے ترقیاتی مسائل اور ضروریات کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری ریونیو کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ ، ڈی ڈی سی ممبر گلزار احمد ڈار ، ایس ڈی ایم نو ر آباد ، اے سی ڈی ، اے سی آر اور دیگر اَفسران بھی تھے۔دورے کے دوران اُنہوں نے پی آر آئی ممبران اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی تاکہ وہ اَپنے اَپنے علاقوں کی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق مسائل کا جائزہ لیں۔اُنہوں نے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ” بیک ٹو وِلیج“ پروگرام کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اِس عوام دوست اقدام کو شروع کرنے کا واحد مقصد اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی شخص ترقیاتی سکیموں کے فوائد سے محروم نہ رہے ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کاآﺅٹ ریچ پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اَپنے مسائل اپنی دہلیز پرہی زیادہ آزادانہ طورپر اِنتظامیہ تک پہنچا سکیں۔اُنہوں نے عوام سے فلاحی سکیموں اور ان کے متعلقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں رائے طلب کی۔اَپنے دورے کے دوران اُنہوں نے ایڈیجن میں اَمرت سروور اور رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ڈی کے مارگ میں 9.80 لاکھ کی تخمینہ لاگت سے کھیل میدان کا بھی اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا او رمستحقین میں لینڈ پاس بک ، گولڈن کارڈ ، اِی ۔شرم کارڈ ، منظور ی نامے اور گھرپرویش کے مستفیدین میں مکانات کی اشیاءبھی تقسیم کئے۔کمشنر سیکرٹری موصوف نے ڈی کے مارگ کے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میںکھیل مقابلوں کا اِفتتا ح کیا۔ بعدمیں کمشنر سیکرٹری نے بلاک آفس ڈی کے مارگ کے احاطے سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کیا پنچایت بڈھیری کا دورہ

Next Post

محکمہ سیاحت کشمیر نے پانپور میں’ زعفران فیسٹول‘ کا کیااِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
محکمہ سیاحت کشمیر نے پانپور میں’ زعفران فیسٹول‘ کا کیااِنعقاد

محکمہ سیاحت کشمیر نے پانپور میں’ زعفران فیسٹول‘ کا کیااِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS