آلوک کمار نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بگلا جکھ پنچائت کا کیا دورہ
سانبہانفوپرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن آلوک کمار نے آج جاری بیک ٹو ولیج 4 پروگرام کے ایک حصے کے طور پر وجے پور میں پنچائت بگلا جکھ کا دورہ کیا اور پی آر آئی ممبران سمیت مقامی لوگوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کونسل کے چئیر مین کیشو دت شرما ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل وجے پور کے چئیر مین ، سرپنچ کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے پنچائت کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کی دہلیز پر ایک شفاف ، موثر اور ذمہ دار حکومت کے قیام کیلئے حکومتی اقدامات کا خاکہ پیش کیا ۔ پنچائت بگلا جکھ میں دو روزہ دورے کے پہلے دن سیکرٹری نے مقامی لوگوں ، سرپنچوں ، پنچو ں ، ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سی ممبران سے بات چیت کی اور نچلی سطح پر کام کرنے والی مختلف اسکیموں کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے خود روزگار ، سوچھتا ابھیان ، آیوشمان بھارت گولڈن کارڈ رجسٹریشن ، ڈیجٹل خدمات وغیرہ کے پھیلاو¿ پر خصوصی توجہ کے ساتھ سرکاری اسکیموں کی صد فیصد سیچوریشن کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ اس دوران آلوک کمار نے بیبی کئیر کٹس ، اسکول بیگ کٹس ، سیلف ایمپلایمنٹ اسکیموں کے تحت منظوری لیٹر ، اراضی پاس بکس ، آیوشمان بھارت کے گولڈن کارڈز بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری نے ایچ ایس ایس جکھ میں طلباءاور عملے سے بھی بات چیت کی ۔ سکول میں ٹیلنٹ ہنٹ اقدام کے تحت کلچر پروگرام بھی پیش کیا گیا ۔ بعد ازاں وزٹنگ آفیسر نے بزرگ شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور ڈپٹی کمشنر سانبہ اور دیگر ضلعی افسر کی موجودگی میں ان کے مسائل کو حل کیا ۔






