Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نئی دلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد

by Indian Times
10/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد
سرینگر09نومبر سی این آئی  وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دلی میںسیکورٹی صورتحال اور دیگر معاملات کو لیکر انٹیلی جنس بیورو کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں میں انسداد ملی ٹنسی کے علاوہ بائیں بازو کی انتہا پسندی، سائبر معاملات، سرحدی مسائل اور ملک کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ملک کی سیکورٹی صورتحال ، سرحدوں پر سیکورٹی انتظامات ، سائبر حملوں کے بڑھتے معاملات او ر ملی ٹنسی مخالف کارروائیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دلی میں انٹیلی جنس کی ایک خصوصی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک بھر سے انٹیلی جنس بیورو کے افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران انسداد ملی ٹنسی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ہی میٹنگ میں بائیں بازو کی انتہا پسندی، سائبر معاملات، سرحدی مسائل اور تکنیکی اپ گریڈیشن کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کر لی گئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ صبح 11بجے شروع ہوئی اور شام 5بجے اختتام پذیر ہوئی جبکہ میٹنگ میں شاہ نے ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال اور ریاستی اور مرکزی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کی ضرورت کا بھی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ ملی ٹنسی کا خوف نہ ہو۔ انہوں نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا اور گزشتہ میٹنگوں میں سیکورٹی ایجنڈے کے مختلف آٹمز پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا تاکہ ملی ٹنسی کے واقعات کو کم کیا جا سکے ۔ وزیر داخلہ نے سیکورٹی ایجنسیوںکو ملی ٹنتوں کا صفایا کرنے کے لیے انتہائی پیچیدہ اور منصوبہ بند انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے ذریعے مربوط کوششوں کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔ اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تفتیش بروقت اور موثر ہونی چاہیے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نئی دلی میں جاری فوجی کمانڈروں کی کانفرنس سے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا خطاب

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے جموں میں امر اُجالا کے ’ میریٹوریئس اسٹوڈنٹس ایوارڈ‘ تقریب میں شرکت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے جموں میں امر اُجالا کے ’ میریٹوریئس اسٹوڈنٹس ایوارڈ‘ تقریب میں شرکت کی

لیفٹنٹ گورنر نے جموں میں امر اُجالا کے ’ میریٹوریئس اسٹوڈنٹس ایوارڈ‘ تقریب میں شرکت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS