Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

اَتل ڈولو نے بیج کی تبدیلی کی شرح کو برقرار رکھنے پر دیازور

by Indian Times
17/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اَتل ڈولو نے بیج کی تبدیلی کی شرح کو برقرار رکھنے پر دیازور
جموں   انفو     ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں بیجوں او رپودے لگانے کے مواد کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے تبادلہ خیال ہوا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں کم سے کم 33فیصد بیج کی تبدیلی شرح برقرار رہے۔دورانِ میٹنگ دھان ، گندم ، تیل کے بیج ، مکئی ، چارہ اور دالوں وغیرہ کے بریڈر بیجوں کی دستیابی کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فی الحال اِضافی مانگ کو پور اکرنے کے لئے بریڈر بیجوں کو آئی سی اے آر اور سکاسٹ سے اِنڈینٹ کیا جاتا ہے ۔میٹنگ میں اِس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علاقے میں مقامی استعمال کے لئے درکار بیج تیار کئے جائیں کیوں کہ وہ مقامی انفیکشن او ربیماریوں کے خلاف زیادہ مزاحم ہیں۔چیف ایڈیشنل سیکرٹری نے ہدایت دی کہ جموںوکشمیر کے علاقوں میں ہر ایک میں 50 پرائمری سیڈ پروڈیو سروں کو محکمہ کی طرف سے سخت معیار کی جانچ کے بعد موجودہ کیلنڈر سال کے اِختتام سے پہلے رجسٹر کیا جائے ۔ اِس کے بعد مارچ 2023 ءتک ہر علاقے میں اِس تعداد کو 100 پی ایس پی تک بڑھایا جانا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نیشنل سیڈز کارپوریشن سے بیج بھی منگوائے جاسکتے ہیں اور اِس برس دسمبر تک ضروری مفاہمت نامے پر دستخط کئے جائیں گے تاکہ آئندہ خریف سیزن کے لئے بیجوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سرکاری نرسریوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کوششیں کرنے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے زور دیا کہ اگر کوئی نرسری نیشنل ہارٹی کلچر بورڈ سر ٹیفکیشن حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو آفیسر اِنچارج کو اِس کے لئے جواب دہ بنایاجائے ۔اُنہوں نے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں پودے لگانے کے مواد جیسے بڈنگ ، گرافٹنگ اور روٹ سٹاک کی دستیابی کا جائزہ لیا۔اَتل ڈولو نے کہا کہ محکمہ باغبانی کو ایسی نرسریوں سے پودے لگانے کا سامان نہیں لینا چاہیے جو نیشنل ہارٹی کلچر بورڈ سے منظور شدہ نہیں ہیں اور یاد دِلایا کہ ایسی نرسریوں سے خریداری کرنے والے اِنفرادی کسان بھی کسی محکمانہ سبسڈی کے لئے نااہل ہوں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ 300 ہیکٹر ہائی ڈینسٹی ایپل پلانٹیشن کے لئے لگ بھگ 10لاکھ پودوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے اُنہیں معیارکو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔گزشتہ دو برسوں سے قرنطینہ میں رکھے ہوئے امپورٹیڈ روٹ سٹاک کو بھی پودے لگانے کے لئے جاری کیاجائے گا۔میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شبنم کاملی ، باغبانی جموں وکشمیر کے ڈائریکٹروں اوردیگر اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جے کے ایم ایس سی ایل کے مسائل کا لیاجائزہ

Next Post

سابق وزیر ڈبلیو ڈبلیو اے او جموں و کشمیر کا وفد لیفٹنٹ گورنر سے ہوا ملاقی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سابق وزیر ڈبلیو ڈبلیو اے او جموں و کشمیر کا وفد لیفٹنٹ گورنر سے ہوا ملاقی

سابق وزیر ڈبلیو ڈبلیو اے او جموں و کشمیر کا وفد لیفٹنٹ گورنر سے ہوا ملاقی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS