Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ناظم ضیاءنے جگتی میں اِی۔ آفس اور آدھار پر مبنی بائیو میٹرک حاضری سسٹم کا کیااِفتتاح

by Indian Times
23/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ناظم ضیاءنے جگتی میں اِی۔ آفس اور آدھار پر مبنی بائیو میٹرک حاضری سسٹم کا کیااِفتتاح
جموں   انفو        سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ،اِمداد ، باز آبادی کاری اور تعمیر نو ناظم ضیا خان نے ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کمشنر مائیگرنٹس کے کے سدھا کے ہمراہ آج جگتی کا دورہ کیا اور اُنہوں نے کیمپ آفس میں اِی۔ آفس اور آدھار پر مبنی بائیو میٹرک حاضری سسٹم کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ایگزن آر اینڈ بی ڈویژن ۔III، چیف اکاﺅنٹس آفیسر انیش سنگھ، تحصیل دار و کیمپ کمانڈنٹ جگتی عمران نائیک ، اے اِی ڈی ، جے اِی آر اینڈ بی ، ٹی او ریلیف اور دیگر تکنیکی عملہ بھی موجود تھا۔ابتداً، سیکرٹری نے کیمپ آفیسر پورٹل سے آر آر سی ایم جموںوکشمیر کے دفتر کو ایک فائل بھیج کر اِی ۔ آفس کا اِفتتاح کیا اور اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا کیوں کہ دستی سے اِی ۔ موڈ تک ایک وقت کے پابند طریقے سے فوری تصرف کے ساتھ کافی پریشانی سے پاک ثابت ہوا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی محکمہ کے تمام زونوں اور کیمپوں میں رول اوور ٹو اِی ۔ موڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا اور اِس کے بعد کوئی دستی فائل قبول نہیں کی جائے گی۔اُنہوں نے کیمپ آفس میں آدھار پر مبنی بائیو میٹرک حاضری نظام کی تنصیب کا بھی مشاہدہ کیا اور کہا کہ یہ محکمہ کے اَفسران اور ملازمین کو سنگل وِنڈو حاضری چیکنگ سسٹم کے دائرے میں لانے کے لئے ایک اِنقلابی قدم ہوگا اور بالآخراَفسران کو اَپنے کام کی جگہوں پر وقت کی پابندی کو یقینی بنائے گا۔سیکرٹری نے جگتی ٹاﺅن شپ میں جاری مختلف کاموں اور ان کی طبعی او رمالی صورتحال کا بھی معائینہ کیا اور جگتی سے شمشان تک نئی تعمیر شدہ سڑک کے بلیک ٹاپ ورک آﺅٹ کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ زیر اِلتوا¿ کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔اُنہوں نے کا م کے معیار کو مستقل بنیادوں پر چیک کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کام کی رفتار اور کوالٹی پیر امیٹروں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مزید برآں، عوامی مقامات سے تجاوزارت ہٹانے ، ٹاﺅن شپ کی صفائی ، پارکوں کی دیکھ ریکھ ، دفتری عمارت کی تزئین و آرائش کے علاوہ ترقیاتی اہم کاموں کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔سیکرٹری اور آر آر سی ایم نے عوام سے بات چیت کی ، ان کی شکایات سنیں اور وہاں موجودہ متعلقہ اَفسران کو مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔بعد میں اَفسران نے نگروٹہ کیمپ کا دورہ کیا اوراُنہوں نے وہاں کوارٹروں کی صورتحال اور جاری کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سوربھ بھگت نے بانڈی پورہ میں سپیشل سمری رویژن کا لیاجائزہ

Next Post

وائس چیئر پرسن کے وِی آئی بی نے سانبہ میں اِی۔ رِکشا سروس کو جھنڈی دِکھا کر کیاروانہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وائس چیئر پرسن کے وِی آئی بی نے سانبہ میں اِی۔ رِکشا سروس کو جھنڈی دِکھا کر کیاروانہ

وائس چیئر پرسن کے وِی آئی بی نے سانبہ میں اِی۔ رِکشا سروس کو جھنڈی دِکھا کر کیاروانہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS