Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جے اینڈ کے بینک قابل ستائش کام کر کر رہا ہے /ڈاکٹر بھاگوت کراڈ

by Indian Times
24/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جے اینڈ کے بینک قابل ستائش کام کر کر رہا ہے /ڈاکٹر بھاگوت کراڈ
سرینگر   انفو   مرکزی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے کہا کہ مجھے جے اینڈ کے بینک کے اس پروگرام کا حصہ بن کر خوشی محسوس ہو رہی ہے جو نوجوانوں کو خود روز گار فراہم کرنے ، ایک واضح ڈیجٹل وژن کے ساتھ آگے بڑھنے ، مالی شمولیت کو گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مالی بیداری میں اضافہ کرنے کا ایک قابل ستائش کام کر رہا ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راو¿ کراڈ نے ان باتوں کا اظہار آج بینک کے کارپوریٹ میں ’ آزادی کا امرت مہواتسو ‘ کے حصہ کے طور پر منعقدہ ایک تقریب میں ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش ، جنرل منیجرس سدھیر گپتا اور سید رئیس مقبول کی موجودگی میںکیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے بینک کی 4 شاخوں اور 3 اے ٹی ایم کا ای افتتاح کرنے کے علاوہ مختلف خود روز گار اسکیموں جیسے پی ایم ای جی پی مشن یوتھ ، این آر ایل ایم اور اے آئی ایف وغیرہ کے تحت بینک کے ذریعہ مالی اعانت فراہم کرنے والے 16 مستفدین کو منظوری کے خطوط دئیے ۔ معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر کراڈ نے کہا ” یہاں گذشتہ چند دنوں کے دوران میں نے دیکھا ہے کہ جے اینڈ کے بینک مرکزی حکومت کی تمام اہم اسکیموں کو نافذ کرنے میں بہت آگے ہے جو غریبوں اور پی ایم جن دھن یوجنا اور پی ایم جیون جیوتی بیما یوجنا سے لے کر پی ایم ایس واندھی تک پسماندہ اور مزید یہ کہ بینک یو ٹی حکومت کی طرف سے اسپانسر شدہ ممکن ، تیجسوانی جیسی اسکیموں کی مالی اعانت میں پیش پیش ہے جس کیلئے میںایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش اور ان کے پورے عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ قبل ازیں وزیر خزانہ نے لال چوک میں جے اینڈ کے بینک کے ڈیجٹل بیکنگ یونٹ (ڈی بی یو ) کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سی ایچ کیو کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے کہا ” 4 ہزار کروڑ کے سالانہ منافع کے ساتھ اگلے پانچ برسوں میں 4 لاکھ کروڑ روپے کے کاروبار کا ہدف مقرر کرتے ہوئے ہم اپنے مجموعی طور پر باقی ہندوستان کے حصے کو بہتر بنانے کا ہدف رکھتے ہیں ۔ تقریب کا اختتام بینک کے جنرل منیجر سید رئیس مقبول کے شکریہ کے ساتھ ہوا جنہوں نے اس موقع پر آنے والے معززین ، مستحقین ، میڈیا پرسنز اور دیگر تمام شرکاءکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

فیسٹول نوجوان فنکاروں کیلئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنےکا ایک بہترین موقعہ /لیفٹنٹ گورنر

Next Post

چیف سیکرٹری نے پرگتی میدان نئی دہلی میں آئی آئی ٹی ایف میں 41 ویں جے اینڈ کے ڈے منانے کیلئے تقریب کا کیا آغاز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے پرگتی میدان نئی دہلی میں آئی آئی ٹی ایف میں 41 ویں جے اینڈ کے ڈے منانے کیلئے تقریب کا کیا آغاز

چیف سیکرٹری نے پرگتی میدان نئی دہلی میں آئی آئی ٹی ایف میں 41 ویں جے اینڈ کے ڈے منانے کیلئے تقریب کا کیا آغاز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS