Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ملک میں کووڈ کے مثبت معاملات میں اضافہ پر وزیر اعظم مودی کو تشویش

by Indian Times
29/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ملک میں کووڈ کے مثبت معاملات میں اضافہ پر وزیر اعظم مودی کو تشویش
سرینگر28۔۔۔نومبر۔۔۔۔۔سی این آئی     ۔۔۔   ملک میں کووڈ کے بڑھتے معاملات پر وزیر اعظم نریندر مودی نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ سے ملک میں لاکھوںافراد زندگی سے محروم ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوںکنبے متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی چلانے کے ساتھ ساتھ ہمیںکووڈ سے بھی بچنے کی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے اور اس کےلئے سب سے موثر ہتھیار ماسک کا استعمال ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ کورونا کے خلاف بھار ت کی لڑائی عوام کی قیادت میں لڑی جارہی ہے جس میں عوام کے ساتھ ساتھ حکومت اور انتظامیہ مل کر اِس وبا سے نمٹ رہے ہیں۔ کل آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہاکہ اِس لڑائی میں ملک کا ہر شہری ایک سپاہی ہے اوروہ ہی اِس جنگ کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام کے عزم کی ستائش کی کہ کس طرح ہرجگہ لوگ ایک دوسرے کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ضرورتمندوں کیلئے خوراک کے بندوبست سےلے کر راشن کی سپلائی، لاک ڈاو¿ن پر عمل درآمد، اسپتالوں میں بندوبست سے لے کر طبی سازوسامان کی تیاری میں پورا ملک مل کر آگے بڑھ رہا ہے۔پی ایم مودی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ضرورت سے زیادہ خوداعتمادی کے جھانسے میں نہ آئیں اور ایسا خیال نہ کریں کہ اگر کورونا ابھی تک ان کے شہر، گاو¿ں، گلی، یا دفتر تک نہیں پہنچا ہے تو یہ آئندہ بھی نہیںپہنچے گا۔پی ایم مودی نے کہاکہ ”دو گز دوری ہے ضروری“ ہمارا منتر ہوناچاہیے اور لوگوں کو خود کو صحتمند رکھنے کیلئے آپس میں دو گز کا فاصلہ برقرار رکھناچاہیے۔پی ایم مودی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بدلی ہوئی صورتحال میں چہرے کے ماسک، لوگوں کی زندگی کا ایک حصہ بن رہے ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ سماج میں دوسری بیداری یہ آئی ہے کہلوگ اس بات کو سمجھنے لگے ہیں کہ عوامی جگہوں پر تھوکنے کے کیا کیا نقصانات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی یہ بری عادت رہی ہے کہ وہ کہیں بھی تھوکتے ہیں اور یہ صفائی ستھرائی اور صحت دونوں کے لئے نہایت خطرناک ہے۔وزیراعظم نے ضرورتمندوں اور غریبوں کی مدد کرنے کیلئے حکومتکے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت غریبوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست رقم منتقل کی جارہی ہے۔پی ایم مودی نے پورے ملک میں طبی خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹروں،نرسوں ، نیم طبی عملے، حفظان صحت سے متعلق کارکنان اور ایسے ہی تمام اہلکاروں کےلیے جو بھارت کو کورونا سے پاک بنانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، اپنے دلی احترام کااظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے اور حال ہی میں جاری کیا گیا آرڈی نینس، اس سمت میں ایک قدم ہے۔پپی ایم مودی نے کہا کہ حکومت نے ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم covidwarriors.gov.in جاری کیا ہے۔ اور اس پلیٹ فارم کے ذریعہ سماجی تنظیموںکے رضاکار سول سوسائٹی اور مقامی انتظامیہ کے نمائندے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگ، بھارت کے آیوروید اور یوگ اور قوت مدافع کو مستحکم کرنے میں اس کے رول کی اہمیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے لوگوںپر زور دیا کہ وہ آیوش کی وزارت کے ذریعہ قوتِ مدافعت کو مستحکم کرنے کی غرض سے کوروناسے متعلق پروٹوکول پر عمل کریں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بزم ثقافت کی طرف سے کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی

Next Post

اپنے اہلکاروں کی تنخواہ کے لئے وافر فنڈس دستیاب ہیں/ اے ڈی جی پی کشمیر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اپنے اہلکاروں کی تنخواہ کے لئے وافر فنڈس دستیاب ہیں/ اے ڈی جی پی کشمیر

اپنے اہلکاروں کی تنخواہ کے لئے وافر فنڈس دستیاب ہیں/ اے ڈی جی پی کشمیر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS