Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے ایم ٹی ایم پی کے تحت جموں ڈویژن کے پربھاریوں کےساتھ بات چیت کی

by Indian Times
06/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے ایم ٹی ایم پی کے تحت جموں ڈویژن کے پربھاریوں کےساتھ بات چیت کی
جموں 5 دسمبر /چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سول سیکرٹریٹ میں مائی ٹاو¿ن مائی پرائیڈ پروگرام ( ایم ٹی ایم پی ) کے تحت جموں ڈویژن کے مختلف میونسپل وارڈوں اور کونسلوں کے وزٹرز افسران ( پربھاریوں ) کے صدر اور نمائندوں کے ساتھ لائیو بات چیت کی ۔ بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری نے افسران کے ساتھ مختلف ڈیلیور ایبلز پر تفصیلی بات چیت کی اور ایم ٹی ایم پی میں عام لوگوں کی شرکت کے بارے میں جائیزہ لیا ۔ میونسپل وارڈز کے افسران اور نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ان پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام میں عام لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کریں تا کہ ترقی کے اس تہوار کا بنیادی مقصد حاصل کیا جا سکے ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ایم ٹی ایم پی کی تقریبات میں تعلیمی اداروں کو شامل کریں اور اس پروگرام کے تحت تقریبات کا انعقاد کریں تا کہ عوام میں مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بہت زیادہ بیداری پیدا ہو ۔ ڈاکٹر مہتا نے افسران کو ایم ٹی ایم پی کی سرگرمیوں میں عام لوگوں کو شامل کرنے اور اس نوعیت کے پروگرام منعقد کرنے کی تاکید کی جس سے عوام میں دلچسپی اور جوش پیدا ہو ۔ ڈاکٹر مہتا نے کہا ” لوگ پہلے “ جموں و کشمیر حکومت کی بنیادی پالیسی ہے اور ہمیں لوگوں کی ان کی ضروریات کے مطابق خدمت کرنی چاہئیے ۔ ضلع اودھمپور کے دورے پر آئے افسر ( پرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ) آلوک کمار کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ان سے کہا کہ وہ باوقار دیویکا پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے مقامی عوام کے ساتھ ساتھ میونسپل کونسل کے نمائندوں کو بھی شامل کریں ۔ انہوں نے ان سے مزید کہا کہ وہ افسران کے ساتھ ساتھ ٹھیکیداروں کے خلاف بھی کارروائی کریں جو اس منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔ اسی طرح جموں ضلع کے دورے پر آئے پرنسپل سیکرٹری جل شکتی مسٹر شالین کابرا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ان سے کہا کہ وہ ضلع میں جاری تمام کاموں پر مکمل نظر رکھیں تا کہ جموں شہر کو ملک کا صاف ستھرا اور متحرک شہروں میں سے ایک بنایا جا سکے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جموں شہر میں سیاحتی مقام کے طور پر بہت زیادہ امکانات ہیں اور ہمیں اسے ملک کے بہترین پرکشش مقامات میں سے ایک بنانے کیلئے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا چاہئے ۔ چیف سیکرٹری نے جموں ضلع کے دورے پر آئے افسران سے کہا کہ وہ تعلیمی اداروں کے علاوہ جموں میونسپل کارپوریشن کے تمام وارڈوں کو ایم ٹی ایم پی کے تقریبات میں شامل کریں تا کہ عوام میں فائدہ مندی پر مبنی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے ۔ اسی طرح ضلع رام بن کے دورے پر آئے ( کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیت مسٹر سنجیو ورما کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے افسر پر زور دیا کہ وہ مقامی لوگوں اور دیگر عوامی نمائندوں کو شامل کریں تا کہ رام بن کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دی جائے کیونکہ این ایچ 44 کی وجہ سے اس کی اہمیت ہے ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اسے پُر کشش بنائیں کہ لوگ بڑے شوق سے وہاں رہیں ۔ ڈاکٹر مہتا نے ایم ٹی ایم پی کے مختلف پہلوو¿ں پر روشنی ڈالتے ہوئے افسروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے درمیان مختلف استفادہ کنندن پر مبنی اسکیموں کو سیر کریں اور نوجوان نسل کو مختلف خود روزگار اسکیموں جیسے ممکن ، تیجسوانی اور دیگر اسکیموں کے بارے میں واقف کروایا جائے ۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ عوامی خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے خدمات کی ڈیجٹائیزیشن بہت ضروری ہے ، ڈاکٹر مہتا نے افسران پر زور دیا کہ لوگوں کو آن لائن خدمات کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آف لائن موڈ کے ذریعے پیش کی جانے والی کوئی بھی سروس بدعنوانی کا ذریعہ ہے اور اس لئے ہمیں عوام کو سرکاری سکیموں کے فوائد حاصل کرنے کیلئے صرف آن لائن موڈ استعمال کرنے کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئے ۔ بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری نے کھور ، بشناہ ، بھدرواہ ، بخشی نگر ، بڑی براہمناں اور جموں ڈویژن کے دیگر میونسپل وارڈوں اور کونسلوں کا دورہ کرنے والے افسران کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت کبھی بھی جنگ اور تشدد کی حمایت نہیں /راجناتھ سنگھ

Next Post

پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت کا بڈگام میونسپلٹی کا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت کا بڈگام میونسپلٹی کا دورہ

پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت کا بڈگام میونسپلٹی کا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS