کمشنر سیکرٹری ریونیو نے کولگام میں لوگوں کے مسائل سماعت کئے
کولگام /انفو/// ضلع کولگام میں تمام چار اَربن لوکل باڈیز ( میونسپل کونسل او رمیونسپل کمیٹیوں ) میں ” میرا شہر میرا فخر “ شروع ہو ا ہے۔پروگرام کے پہلے دِن دور ہ کرنے الے اَفسران نے عوام کے مسائل اور شکایات سنے اور ان علاقوں میں ترقیاتی منظرنامے کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری ریونیو وِجے کمار بدھوری جو میونسپل کونسل کولگام کے وِزٹنگ آفیسر ہیں، نے کولگام کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں لوگوں کے ساتھ ان کے مسائل سننے کے لئے بات چیت کی۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ ، ایس ایس پی ڈاکٹر جی وِی سندیپ ، صدر میونسپل کونسل کولگام منیب احمد اور کونسلر و اَفسران بھی تھے۔اُنہوں نے محکمہ کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا تاکہ لوگوں کو ان کی سکیموں اور پروگراموں سے آگاہ کیا جاسکے۔ریسٹ ہاﺅس چاولگام کولگام میں آج یہاںاِستفادہ کنند گان کو موقعہ پر رجسٹریشن کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے رجسٹریشن کا ﺅنٹر بھی قائم کئے گئے تھے۔بعد میں کمشنر سیکرٹری نے مستحقین میں منظوری نامہ ، گولڈن کارڈ ، ڈومیسائل اَسناد تقسیم کئے۔اِس موقعہ پر زمین مالکان میں لینڈ پاس کی کتابیں بھی تقسیم کی گئیں ۔اِستفادہ کنند گان کو پی ایم اے وائی ۔ یو کے تحت ایڈوانس موبلائزیشن ادائیگی بھی فراہم کی گئی۔اِس سے قبل ریسٹ ہاﺅس کولگا م میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔اِس موقعہ پر پروفیشنلز گروپس او رسکولوں کے طلباءکی جانب سے رنگا رنگ او ردِلفریب ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔دریں اثنا¿، دیوسر فریصل اور یاری پورہ کے میونسپل ایئریز میں وزِٹنگ آفیسر کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر ، پارکس ایند گاڈنز یاری پورہ شیخ فیاض احمد ،یاری پورہ کے وزٹنگ آفیسر سیکرٹری رائل سپرنگ گالف کورس مفتی ایم فرید الدین ،وزٹنگ آفیسر فریصل ڈائریکٹر کمانڈائیریا ڈیولپمنٹ کشمیر محمد احسن میرکا دورہ کرنے والے آفیسر نے دیوسر میں ان علاقوں کے لوگوں کے مسائل سنے۔اُنہوں نے اِن علاقوں میں ترقیاتی منظر نامے کا بھی جائزہ لیا۔ان میونسپل کمیٹیوں میں سرکاری سکیموں کے حوالے سے بیداری سیشن ، صفائی مہم، شجرکاری مہم ، لیند پاس بکس کی تقسیم اور دیگر سرگرمیاں اَنجام دی گئیں۔محکموں کی جانب سے مقررہ جگہوں پر رجسٹریشن کاو¿نٹر قائم کئے گئے تھے جہاں لوگوں کو سرکاری سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا،اِستفادہ کنندگان کو موقعہ پر رجسٹر کیا گیا اور وزٹنگ اَفسران نے اِن سٹالوں او رکاﺅنٹروں کا بھی چکر بھی لگایا ہے۔






