Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

شیتل نندا نے سانبہ کے پنچایت پلی میں” بال ودھیالیہ “ماڈل آنگن واڑی سینٹر کا کیاافتتاح

by Indian Times
11/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شیتل نندا نے سانبہ کے پنچایت پلی میں” بال ودھیالیہ “ماڈل آنگن واڑی سینٹر کا کیاافتتاح
سانبہ/10دسمبر/کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے ضلع سانبہ کی پنچایت پلی میں سی ایس سی اِی۔ گورننس سروسز اِنڈیا لمٹیڈ منسٹری آف الیکٹرانِکس اینڈ اِنفارمیشن کے اشتراک سے ایک ماڈل آنگن واڑی سینٹر ” بال ودھیالیہ“ کا اِفتتاح کیا۔سی ایس سی اِی۔ گورننس سروسز اِنڈیا لمٹیڈ اور وزارتِ الیکٹرانکِس اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی نے سماجی بہبود کے اشتراک سے ای ایس آر کے تحت اننت ناگ اور سانبہ میں دو بال ودھیالیہ( پری سکول) ایک ایک قائم کیا ہے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہارکرتے ہوئے شیتل نندا نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود نے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت دو آنگن واڑی مراکز کو اَپنا یا ہے جن کانام سی ایس ایس بال ودھیالیہ ہے، ایک اننت ناگ میں اور ایک ضلع سانبہ میں ہے۔اُنہوں نے مزید کہا ،” یہ نیا خیال ہے کہ آنگن واڑی مراکز نہ صرف غذائیت کے مراکز ہیں بلکہ بچوں کی جذباتی اور ذہنی نشو و نما کے لئے تعلیمی مراکز کے طور پر بھی تیار کئے گئے ہیں جن میں کچھ جدید خدمات جیسے سمارٹ ٹی وی، الیکسا ٹیبز ، فرنیچر ، یونیفارم بچوں کو ’بال ودھیالیہ ‘میں فراہم کئے جاتے ہیں۔“شیتل نندا نے کہا کہ خصوصی اِی سی سی اِی پروگرام نصاب ” ننھے قدم“ ان سی ایس سی بال ودھیالیہ مراکز میں زیر تعلیم بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے وضع کیا گیا ہے۔سی ایس سی بال ودھیالیہ سی ایس سی اکیڈیمی کی ایک پہل اور ٹیکنالوجی کے سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک نے رورل اِنڈیا میں پری سکولوں کو قابل بنایا۔ یہ 3سے 6برس کی عمر کے بچوں کے لئے چنچل اور خوش گوار سیکھنے کو مخاطب کرتا ہے ۔ یہ پری سکول مکمل طور پر این اِی پی ۔2020 اور این سی ایف کے رہنما خطوط کے ساتھ تین درجے کی سطحوں یعنی نرسری ، ایل کے جی اور یو کے جی پر کام کرتے ہیں ۔ ہمارا نظریہ¿ ہر بچے کو بالخصوص رورل اِنڈیامیں محفوظ اور جامع ٹیکنالوجی سے ابتدائی بچپن کی دیکھ ریکھ اور تعلیم سے مجموعی ترقی کے لئے متاثر کرنا ہے ۔اِس موقعہ پر ڈی جی سوشل ویلفیئر جموں وویک شرما، پی او پوشن جوگندر سنگھ جسروٹیہ ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر دیپ کمار ، سی ڈی پی اور وِجے پور شاہد مغل ، سی ڈی پی او پُر منڈل فردوسہ اختراور اِی سی ایس ای۔ گورننس اِنڈیا لمٹیڈ کے شاہنواز موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر کی صورتحال اب مکمل طور پر بدل چکی / منوج سنہا

Next Post

سابق وزیر ، سرپنچ پلی اور سماجی کارکن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سابق وزیر ، سرپنچ پلی اور سماجی کارکن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سابق وزیر ، سرپنچ پلی اور سماجی کارکن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS