گجرات انتخابات میں شاندار جیت ایک مثال / امیت شا ہ
سرینگر 10دسمبرْ سی این آئی گزشتہ دو دہائیوں میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی نے ترقی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جس کی تازہ مثال گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف سرحدوں پر حملوں کو وقت گیا ہے اور واضح کر دیا گیا کہ اس پار سے ہونے والی ہر حرکت کا بھر پور انداز میںجواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرئیک ایک واضح پیغام تھی کہ بھارت کے سرحدوں کے ساتھ کوئی چھیڑ خوانی نہیںکر سکتا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گجرات اسمبلی انتخابات میں تاریخی جیت کے بعد ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ گجرات کے لوگوں نے دکھایا کہ وزیر اعظم مودی اور مرکز میں بی جے پی سرکار ان کے حامی ہے اور انہوں نے ترقی کو ووٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی نے ترقی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جس کی تازہ مثال آپ کے سامنے ہیں ۔ امیت شاہ نے کہا کہ اس زبردست جیت نے ظاہر کیا ہے کہ ہر طبقہ خواہ وہ خواتین ہوں، نوجوان ہوں یا کسان، پورے دل سے بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی کھبی سرحدوں پر حالات کشیدہ ہوتے تھے تو ہم امن کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کرتے تھے تاہم اب ایسا نہیںہوگا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ وقت بدل گیا ہے اور اب گولی کا جواب گولی سے ہی دیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ یہ ایک نئے باب کا آغاز تھا جب بھارت نے یہ پیغام دیا کہ وہ اسی زبان میں جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی تھی تاہم پاکستان ہماری بولی کو سمجھ نہیںپایا اور اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا ہے لہذا حکمت عملی کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور سرحدوں پر تعینات فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی کوشش کا بھر پور انداز میںجواب دینے کیلئے تیار رہیں ۔ امیت شاہ نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی اجازت نہیںدی جائے گی ۔ لہذا جو بھی کوئی کارورائی اس پار سے ہو گی اس کا دندان شکن جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سیکورٹی اور سلامتی پہلی ترجیحات میں شامل ہے لہذا جو کوئی بھی اس کو للکار نے کی کوشش کریں گا تو اس کا اسکی زبان میںجواب ملے گا ۔






