Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

منشیات کی لعنت ایک سنگین مسئلہ:مرکزی وزیرداخلہ

by Indian Times
22/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

منشیات کی لعنت ایک سنگین مسئلہ:مرکزی وزیرداخلہ
سری نگر         مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ نازک طریقے سے جاری ہے۔انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر اس لعنت سے لڑیں۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ملک میں منشیات کے استعمال کے مسئلے اور حکومت کی طرف سے اس پر قابو پانے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات پر لوک سبھا میں مختصر دورانیے کی بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی منشیات کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اور منشیات کے تاجروں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا عزم کیا۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروش چاہئے کتنا بھی بڑا ہو، اگلے 2سالوں میںقانون کاسامنا کرے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ریاستوں میں منشیات کے نیٹ ورک کا نقشہ بنایا ہے۔ مجرم چاہے کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، اگلے2 سالوں میں ایسی صورت حال ہو گی کہ وہ سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ منشیات کی لعنت کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ ہے کیونکہ اس تجارت سے حاصل ہونے والے منافع کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندے پیسے کی موجودگی معیشت کو بھی تباہ کرتی ہے اور حکومت منشیات سے پاک ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔امت شاہ نے کہا کہ 2014 اور 2022 کے درمیان 97000 کروڑ روپے مالیت کی منشیات کو تباہ کیا گیا جبکہ 2006 اور2013 کے درمیان 23000 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئیں اور حکومت منشیات کے خلاف اپنی مہم کو جوش و خروش سے آگے بڑھائے گی۔گجرات میں 3000کلوگرام منشیات کی ضبطی پر، انہوں نے کہا کہ یہ اس لعنت کے خلاف ریاستی حکومت کی فعال کارروائی کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ منشیات کے منبع کا کچھ خلیجی ممالک سے سراغ لگایا گیا تھا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کی گئی ہے کہ فیکٹریاں بند کر دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے سائنسی نگرانی کی وجہ سے یہ کھیپ پکڑی گئی۔بین الاقوامی سرحدوں پر مقدمات کے اندراج کےلئے سرحدی محافظ دستوں کو دیے گئے اختیارات پر تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جو لوگ اس سے سیاسی مسائل بنا رہے ہیں وہ منشیات کی تجارت کے حامی ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کااحتجاجی پنڈت ملازمین کو واضح پیغام

Next Post

ترال دہشت گردی سے پاک لوگ امن ترقی خوشحالی کے متمنی/دلباغ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے والی تمام جائیدادوںکوضبط اور منہدم کردیاجائےگا/ڈی جی پی دلباغ سنگھ

ترال دہشت گردی سے پاک لوگ امن ترقی خوشحالی کے متمنی/دلباغ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS