Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اتل ڈولو نے این بی ایچ ایم کے تحت کئی تجاویز کو منظوری دی

by Indian Times
04/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اتل ڈولو نے جموں وکشمیر میں این بی ایچ ایم کے تحت کئی تجاویز کو منظوری دی
جموں    انفو     ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں نیشنل بی کیپنگ اینڈ ہنی مشن ( این بی ایچ ایم) کی عمل آوری کے لئے جموںوکشمیر یوٹی سطح کی سکریننگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایگرو اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ، ڈائریکٹر زراعت جموں / کشمیر ، سیکرٹری کے وِی آئی سی ، جنگلات و ماحولیات کے نمائندے ، قبائلی اَمور محکمہ ، آئی سی اے آر ، جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت اور مشروم جموں / کشمیر اور دیگر متعلقہ اَفراد نے ذاتی طور پر او ربذریعہ ورچیول موڈ شرکت نے۔ڈائریکٹر زراعت کشمیر محمد اِقبال چودھری جو ممبر سیکرٹری کم نوڈل آفیسر این بی ایچ ایم بھی ہیں، نے مشن اور جموںوکشمیر میں اِس کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔اُنہوں نے میٹنگ میں بتایا کہ مشن کا علان اتمانر بھر بھارت سکیم کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے اور این بی ایچ ایم کا مقصد ملک میں سائنسی بی کیپنگ کے مجموعی فروغ اور ترقی کے لئے ” سویٹ ریوولیوشن “ کے ہدف کو حاصل کرنا ہے جسے نیشنل بی بورڈ ( این بی بی ) کے ذریعے عملایا جارہا ہے۔ اُنہوں نے مقاصد ، مشن کے ڈھانچے ۔ قومی ، یوٹی اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کی سطح مرحلہ اوّل ، دوم اور سوم کے چھوٹے مشینوں سے مشن کی حکمت عملی کے بارے میں بات کی۔میٹنگ میں ایکشن پلان کی تیاری اور عمل درآمد کے طریقہ کار پر تفصیلی بحث وتمحیص ہوئی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ این ابی ایچ ایم کو نیشنل بی بورڈ سے ایک سینٹر ل سیکٹر سکیم کے طور پر لاگو کیا جائے گا او ربورڈ یونٹ ، ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو ،وزارتِ زراعت اور بہبود کساناں سال کے لئے عارضی اخراجات کونیشنل بی بورڈ کو بتائے گی۔میٹنگ کو مشن سپورٹ اور اسسٹنٹ پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ شمال مشرقی خطہ اور ہمالیہ ریاستوں کے لئے 90 فیصد تمام اَفراد ، اِداروں ، آرگنائزیشنوں ، سوسائٹیز ، کوآپریٹیو ، ایس ایچ جیز ، ایف آئی جیز ، ایف پی او ز وغیرہ کے لئے اور صد فیصد سرکاری ایجنسیوں اور آرگنائزیشنوں کے لئے ہے۔اِس موقعہ پر کمیٹی نے جموںوکشمیر یوٹی میں این بی ایچ ایم کے تحت18.76 کروڑ روپے کے ورکشاپوں اور تربیتی پروگراموں کے علاوہ سرکاری اور نجی شعبوں میں کئی تجاویز کو منظوری دی۔اِس موقعہ پر اَتل ڈولونے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے متعلقہ لوگوں پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی میں مشن کی عمل آوری پر زیادہ توجہ دیں اورمشن کی تمام سرگرمیوں کو مقررہ وقت میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے طے کیا جائے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بی کیپنگ میں جموںوکشمیر یوٹی کے دونوں خطوں میں دیرپا اور وسیع اِمکانات ہیں اور یہ ایک قابل عمل شعبہ ہے جس میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ اِمکانات ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

میئر جے ایم سی ، سابق نائب وزراءاعلیٰ اور جی او سی 16کور نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

راج ناتھ سنگھ نے بی ایس بی میتری سیتورام بن کا کیاافتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پاکستان بھارت کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے میںمصروف / راجناتھ سنگھ

راج ناتھ سنگھ نے بی ایس بی میتری سیتورام بن کا کیاافتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS