Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں پیٹرولیم سے ماخوذ سپرے آئیل کی دستیابی کا لیاجائزہ

by Indian Times
10/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں پیٹرولیم سے ماخوذ سپرے آئیل کی دستیابی کا لیاجائزہ
جموں        انفو    ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر یوٹی میں پیٹرولیم سے ماخوذ سپرے آئیل کی اِجازت اور دستیابی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سیکرٹری اے پی ڈی ، ناظم زراعت جموں / کشمیر ،ناظم باغبانی جموں/ کشمیر ، ناظم ریسرچ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر ( سکاسٹ کشمیر ) ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی ، ڈائریکٹر لا¿ انفورسمنٹ ، متعلقہ آئیل کمپنیوں کے نمائندوں اور دیگر متعلقین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی نے جموںوکشمیر یوٹی میں باغبانی اور زراعت کے آئندہ سیزن کے لئے کیڑے مار اَدویات او رکیڑے مار اَدویات کی فراہمی اور دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے تمام شراکت داروں سے کہا کہ وہ سینٹر ل اِنسیکٹ سائیڈ ایکٹ کے تمام تجویز کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں۔اَتل ڈولو نے سینٹر اِنسیکٹ سائیڈ بورڈ ( سی آئی بی ) کے ساتھ ٹری سپرے آئیل ،ہارٹی کلچر منرل آئیل یا ٹی ایس او اور ایچ ایم او کمپنیوں کے رجسٹریشن کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ تمام سپلائرز کو جموںوکشمیر میں کیڑے مار اَدویات کی سپلائی کرنے سے پہلے تمام معیار کے پیرامیٹروں کی تعمیل کرنی ہوگی۔اُنہوں نے ڈائریکٹر ریسر چ سکاسٹ کشمیر کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ٹی ایس او اور ایچ ایم او کی اِفادیت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کریں جبکہ بازار سے سپلائی کی جانے والی کیڑے مار اَدویات اور کیڑ ے مار اَدویات کے بے ترتیب نمونے لے کر ان کے معیار کو جانچیں۔اُنہوں نے متعلقہ لوگوں سے یہ بھی کہا کہ وہ پڑوسی ریاستوں کے ساتھ سی آئی بی سے منظور شدہ مصنوعات کے نرخوں کو حتمی شکل دیں تاکہ جموںوکشمیر یوٹی کے کسانوں سے پیٹرولیم سے ماخوذ سپرے آئیل خریدتے وقت ان سے زیادہ قیمت وصول نہ کی جائے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے یہ بھی کہا کہ وہ جموںوکشمیر میں اَپنی مصنوعات کی فراہمی کے لئے خود کو سی آئی بی کے ساتھ رجسٹرکریں اور ڈائریکٹر لا¿ انفورسمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر میں صرف معیاری کیڑے مار اَدویات اور کیڑے مار اَدویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اِس کے علاوہ میٹنگ نے بحران کی صورتحال میں معیاری ٹی ایس او اور ایچ ایم او مصنوعات کی درآمد کے لئے جے کے ایچ پی ایم سی کے رول اور کنٹرولراِنسیکٹ سائیڈ کی طرف سے سپلائی اور دستیابی کی ہفتہ وار رِپورٹ جمع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی آئی پی آر کے کلچر یونٹ کشمیر کا اِنٹر سکول تقریری مقابلے کا اِنعقاد سری نگر/09جنوری/محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کلچر ل یونٹ کشمیر نے ’آزادی کا اَمرت مہااُتسو ‘ کے ایک حصے کے طور پر اور یوم جمہوریہ 2023ءکی تقریبات کے سلسلے میں آج پنڈت بھجن سوپوری آڈیٹوریم ڈی آئی پی آر سری نگر میں ایک روزہ اِنٹر سکول تقریری مقابلے کا اِنعقاد کیا۔یہ مقابلہ ” میرے خوابوں کااِنڈیا : اِنڈیا دُنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک کیسے بنے گا“ کے عنوان کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔مختلف سرکاری اور نجی اِداروں کے طلباءجس میں جی ایچ ایس ایس کوٹھی باغ ، آرمی پبلک سکول ، جی ایچ ایس ایس راج باغ ، جی ایچ ایس ایس نوا کدل ، آر پی سکول ، گرین ویلی ایجوکیشنل اِنسٹی چیوٹ ، پولیس پبلک سکول ، کیسٹ سکو اور کریسنٹ پبلک سکول شامل ہیں نے موضوع پر اَپنے خیالات کا اِظہا رکیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینش وانی ، کلچر آفیسر کشمیر برہان حسین اور اے اِی اینڈ سی او شکیل شان جیور ی میں تھے۔کلچرل آفیسر کشمیر نے اَپلنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں یوتھ کنیکٹ ایونٹس کا ایک حصہ ہے۔اِس موقعہ پر طلباء، اساتذہ ، والدین او رمحکمہ اطلاعات کے اَفسران اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔

Next Post

ڈی سی کولگام نے ضلع میں سی او ٹی پی اے ۔2003 کی عمل آوری کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی کولگام نے ضلع میں سی او ٹی پی اے ۔2003 کی عمل آوری کا جائزہ لیا

ڈی سی کولگام نے ضلع میں سی او ٹی پی اے ۔2003 کی عمل آوری کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS