Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ڈی آئی پی آر کے کلچر ل یونٹ کشمیر کا حب الوطنی پر مبنی گائیکی مقابلہ ” اے وطن تیرے لئے“ کا انعقاد

by Indian Times
19/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی آئی پی آر کے کلچر ل یونٹ کشمیر کا حب الوطنی پر مبنی گائیکی مقابلہ ” اے وطن تیرے لئے“ کا انعقاد
جموں/انفو/محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ( ڈی آئی پی آر ) کی کلچر ل یونٹ کشمیر نے ڈی آئی پی آر کے پنڈت بھجن سوپوری آڈیٹوریم سری نگر میں ایک بین سکولی حب الوطنی گائیکی مقابلہ ” اے وطن تیرے لئے “ کا اِنعقاد کیا۔اِس پروگرام کا مقصد ملک سے محبت کا مظاہر ہ کرنا ، حب الوطنی کے جذب کو اُبھارنا اور تاریخ کو اُجاگر کرنا اور نظریات کو فروغ دینا تھا۔مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا وطالبات کا تعلق سری نگر کے مختلف سرکاری اور نجی سکولوں و کالجوں سے تھا جن میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کوٹھی باغ، جے کے پولیس پبلک سکول بمنہ، گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ، گورنمنٹ کالج فار وومن نواکدل، انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس، گورنمنٹ ڈگری کالج کنگن اور امر سنگھ کالج شامل ہیں۔ہال نوجوان طلباءسے بھرا ہوا تھا جو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے جوش اور جذبے سے بھرے ہوئے تھے۔طلباءنے مقابلے کے لئے اچھی تیاری کی اور گیتوں کی ایک وسیع رینج پیش کی۔ مقابلے میں جج کے فرائض معروف فنکاروں استاد شبیر احمدساز نواز، منیر احمد میر اور اعزاز ساحرنے اَنجام دئیے۔کلچرل آفیسر کشمیر برہان حسین طلباءکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا، ”ہم کو اپنے طالب علموں میں گلوکاری کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے اورپرُ امید ہیں کہ یہ طلباءمستقبل میں قوم کا نام روشن کریں گے۔“کلچرل آفیسر نے گروپ اور سولو پرفارمروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کلچرل یونٹ کشمیر آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اے اِی اینڈ سی او کلچرل یونٹ سیّد شکیل شان نے پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دئیے او راُنہوں نے کہا کہ موسیقی بچوں کے لئے فائدہ مند ہے کیوں کہ یہ نہ صرف ان کی جمالیاتی حس کو فروغ دیتا ہے بلکہ تخلیقی صلاحیتوں کی کلید بھی ہے ۔ واضح رہے کہ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب کے بعد ایک میگا ایونٹ میں اس سیریز کے تمام فاتحین کی عزت افزائی کی جائے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی کپواڑہ نے کرناہ کا کیا دورہ

Next Post

ڈی سی کولگام نے ڈی کے مارگ اور منز گام بلاکوں میں اے بی ڈی پی کی عمل آوری کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی کولگام نے ڈی کے مارگ اور منز گام بلاکوں میں اے بی ڈی پی کی عمل آوری کا لیاجائزہ

ڈی سی کولگام نے ڈی کے مارگ اور منز گام بلاکوں میں اے بی ڈی پی کی عمل آوری کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS