Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

 جموں و کشمیر صرف ایک جغرافیائی وجود نہیں /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

by Indian Times
28/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 جموں و کشمیر صرف ایک جغرافیائی وجود نہیں /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
سری نگر۷۲،جنوریجے کے این ایس / جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اسبات کااعادہ کیاہے کہ کشمیری پنڈتوں کی حفاظت ان کی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اس دوران انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر میںG20 کا اجلاس کاانعقاد’انسانیت کے دشمنوں ‘کےلئے واضح پیغام ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جمعرات کی شام جموںمیں یوم جمہوریہ2023کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ کشمیری پنڈت بھائیوں اور بہنوں کے مسائل کو انتہائی حساسیت کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کی حفاظت ان کی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔منوج سنہانے کہا کہ وادی کشمیر میں کام کرنے والے تمام پی ایم پیکیج اور اقلیتی ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اُن کاکہناتھاکہ راج بھون اور ہر ضلع میں پنڈتوں کی سیکورٹی اور دیگر مسائل سے متعلق مسائل کو حل کرنے کےلئے ایک نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ بھی کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے لئے زمین کی دستیابی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اور اُن کیلئے 3000 رہائش گاہوں کی تعمیر اس سال مکمل ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پیکیج کے تحت تعینات ملازمین کی تمام زیر التواءترقیوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور نان گزیٹیڈ سے گزیٹیڈ زمرے میں ترقیوں کا معاملہ پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے مزید کہاکہ کشمیری مہاجر پنڈتوںکی جائیدادوں پر ناجائز تجاوزات سے متعلق شکایات کے اندراج کےلئے گزشتہ سال ستمبر میں شروع کیا گیا تھا،کے تحت8408 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان میں سے 6336 پر کارروائی کی گئی ہے، جسکے نتیجے میں 2608 کنال اراضی سے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2022جموں وکشمیر کیلئے کامیابیوںکاسال رہا۔تاہم، انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ ہمارے پاس مستقبل کےلئے اعلیٰ خواہشات اور بڑے اہداف ہیں۔ ہمیں موجودہ موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا اور ایک مسابقتی جموں و کشمیر کی تعمیر کا عہد کرنا ہوگا جو خوشحال، محفوظ اور پرامن ہوگا جہاں بیٹیوں کو مساوی حقوق اور ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اور جہاں دیہی اور شہری تقسیم کم ہو رہی ہے۔اسے پہلے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر میںG20 کا اجلاس کاانعقاد’انسانیت کے دشمنوں کےلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے آگے آنے اور G20کوکامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ لیفٹنٹ گورنرکاکہناتھاکہ میں معاشرے کے ہر طبقے سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اورG20 کو ایک جامع تقریب بنائیں۔منوج سنہا کاکہناتھاکہ جموں و کشمیر، جو ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے، ملک کی’جان و خون‘ ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر آج خود اعتمادی کے ساتھ کھڑا ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ کے عظیم ورثے اور ثقافتی اقدار کو سمیٹے ہوئے ہے۔ آج، جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر صرف ایک جغرافیائی وجود نہیں ہے بلکہ ایک متحرک اور تابناک ماحولیاتی نظام ہے، جہاں مختلف عقائداور جامع ثقافت کی رہنما قوت ہے۔ منوج سنہا نے کہاکہ جموں و کشمیر سماجی، ثقافتی اقدار، کثرتیت اور رواداری کا ایک تال میل مکالمہ ہے۔ یہ خود اعتماد ہندوستان کی چمک ہے۔ انہوںنے کہاکہ دریائے جہلم، چناب اور توی کی موجیں ہمارے علمی اور روحانی تجربات کی عکاسی کرتی ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے گالف کلب گلمرگ کا کیا دورہ

Next Post

’پریکشا پہ چرچا‘کا چھٹا ایڈیشن،وزیراعظم کا لاکھوں طلبہ کیساتھ سالانہ مکالمہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیراعظم مودی نے نئی دلّی میں چیف سکریٹریز کی قومی کانفرنس کی صدارت کی

’پریکشا پہ چرچا‘کا چھٹا ایڈیشن،وزیراعظم کا لاکھوں طلبہ کیساتھ سالانہ مکالمہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS