ڈی سی سری نگر کا لسجن میں عوامی شکایتی اَزالہ کیمپ کا اِنعقاد
سری نگر/08فروری/ضلع ترقیاتی کمشنر سر ی نگر محمد اعجاز اسد نے ضلع کی پانتہ چوک تحصیل کے لسجن علاقے میں عوامی شکایتی اَزالہ کیمپ کا اِنعقاد کیا تاکہ ہفتہ وار بلاک دیوس کے تحت لوگوں کے ترقیاتی مسائل موقع پر حل کرنے کے لئے اِنتظامیہ تک پہنچایا جاسکے۔عوامی شکایتی اَزالہ کیمپ میں وائس چیئر مین ضلع ترقیاتی کونسل سری نگر بلال احمد ، ڈی ڈی سی ممبر لسجن اور پی آر آئی کے دیگر نمائندوں کے علاوہ لسجن ، نوگام ، سویہ¿ ٹینگ ، گنڈبل ، بگیندر ، پادشاہی باغ او ردیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔شکایتی اَزالے کیمپ کے دوران پی آر آئی کے مقامی نمائندوں ، عوامی وفود او راَفراد نے ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر کے سامنے مختلف مسائل او رمطالبات گوش گزار کئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے سامنے پیش کئے گئے مطالبات اور مسائل میں علاقے میں ہائیر سکینڈری سکول کا قیام، واٹرسپلائی اور نکاسی آب نظام کو بڑھانا، ہائی سکول لسجن کی اَپ گریڈیشن ، کھیل میدان کی ترقی ، کھیلو کے بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن ، دائرہ اختیار کے مسائل کا حل ، سویہ¿ ٹینگ پُل کی جلد تکمیل وغیرہ شامل ہیں ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے عوامی مسائل اور مطالبات کو بغور سنا اور شکایاتی اَزالہ کیمپ میں موجود متعلقہ ضلعی اَفسران سے موقعہ پر ہی جواب طلب کیا۔اُنہوں نے لسجن ، سویہ¿ ٹینگ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو عوامی مسائل کے بروقت ازالہ کے لئے موقعہ پرہی ہدایات بھی دیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کے شکایتی ازالہ کیمپوں کے اِنعقاد کا مقصد عوام الناس سے مقامی مسائل کا درست اور زمینی جائزہ لینا ہے تاکہ ان کے بروقت ازالے کے لئے صحیح طریقے سے جائزہ لیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مقامی لوگوں کی جانب سے پیش کئے گئے ہائیر سیکنڈری سکول کے مطالبے کے سلسلے میںموقع پر ہی متعلقہ تحصیلدار کو اس مقصد کے لئے مناسب زمین کی نشاندہی کرنے کی ہدایت جاری کی اور چیف ایجوکیشن آفیسر سے بھی کہا کہ وہ اس کے لیے انڈینٹ لگائیں۔اُنہوں نے جاری اِنسداد تجاوزات مہم کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے واگزار کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے جس کا مقصد اسے عوامی / اجتماعی استعمال کے لئے واپس لوٹانا ہے۔اُنہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران عام لوگوںاور غریبوں کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بالخصوص غریب لوگوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کی روزی روٹی کو محفوظ بنانے کےلئے ہے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے اینمل ہسبنڈری کی مختلف اِستفادہ کنندگان پر مبنی سکیموں کے تحت 17 ڈیر ی یونٹس قیام کے لئے دودھ وین کی چابیاں اور ترقی پسند کاشت کاروں کو منظوری نامہ بھی دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے آمدنی پیدا کرنے والے یونٹوں کے قیام کے لئے این آر ایل ایم اور این یو ایل ایم سکیموں کے اِستفادہ کنندگان کو 7.90 لاکھ روپے کے منظوری خطوط بھی حوالے کئے۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیااور متعلقہ عمل آوری ایجنسیوںکو ہدایت دی کہ کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی رفتار تیز کی جائے۔ضلع ترقیاتی نے 122 میٹر سویہ¿ ٹینگ۔ لسجن پل جاری جاری کا م کی رفتار کا معائینہ کیا جس پر 12.98 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہاہے جس کو پانڈریتھن کو ویتھ پارہ لسجن علاقوں سے ملانا ہے۔ اِس موقعہ پر ڈی جی ایم جے کے پی سی سی مسعود احمد نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دی کہ پُل پر 95 فیصد سے زائد کام مکمل چکا ہے اوریہ آخری مرحلے میں ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ عمل آوری ایجنسی سے کہا کہ وہ اپروچ روڈ کی دونوں اَطراف سے لیونگ کے لئے باقی ماندہ کام کی رفتار کو تیز کرے اور مارچ 2023 تک اس کی تکمیل کو یقینی بنائے تاکہ اسے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائے ۔اِس موقعہ پر چیف پلاننگ آفیسر سری نگر محمد یاسین لون ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ سیّد فاروق احمد ، چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر ڈاکٹر سیّد عباس ، چیف ایجوکیشن آفیسر محمد شبیر ، تحصیل دار پانتہ چوک رقیب احمد ، اسسٹنٹ کمشنر لیبر اَرشدقادر ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر عبدالمجید ، ضلعی اَفسران اور اِنجینئران بھی موجود تھے۔دریں اثنائ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے جے وِی سی ہسپتال سکمز بمنہ میںایڈکشن ٹریٹمنٹ فیسلٹی ( اے ٹی ایف ) کا دورہ کیا تاکہ مرکز کے کام کاج کا جائزہ لیا جاسکے اور منشیات سے متاثرہ اَفراد کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کو محکمہ نفسیات کے ایچ او ڈی ڈاکٹر عبدالمجید نے سینٹر کے کام کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ سینٹر میں 1600کے قریب مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے جن کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کے بعد اَدویات کی تقسیم اور کونسلنگ سیشن طے کئے جاتے ہیں۔






