Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے کاموں کا ورچوئل دورہ کیا ، لوگوں سے رائے طلب کی

by Indian Times
09/02/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے کاموں کا ورچوئل دورہ کیا ، لوگوں سے رائے طلب کی
جموںانفو/چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مرکزی فلیگ شپ پروگرام جل جیون مشن ( جے جے ایم ) کے تحت پورے جموں و کشمیر یو ٹی میں شروع کئے گئے کاموں کا ورچوئل دورہ کیا ۔ اُنہوں نے مشن میں اَب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے عوام اور محکمہ کے اَفسران سے بات چیت کی ۔ ورچوئل ٹورایک میٹنگ کے ذریعے منعقد ہوا جس میں جل شکتی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ، مشن ڈائریکٹر جے جے ایم ، ڈپٹی کمشنرز ، سپیشل سیکرٹری جے ایس ڈی ، ڈائریکٹر فائنانس جے ایس ڈی ، چیف اِنجینئروں ، سپراِنٹنڈنگ انجینئروں، محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹو انجینئر اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ ابتداً،چیف سیکرٹری نے افسران سے مشن کی پیش رفت کے بارے میں پوچھا اور ان سے کہا کہ وہ بغیر کسی ناکامی کے ڈیڈ لائن کو پورا کریں ۔ اُنہوں نے انہیں ہدایت دی کہ وہ ہر سکیم کے تمام اجزاءکو مکمل طور پر عملی جامہ پہنانے کیلئے ٹینڈر کریں ۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ بقایا کاموں کی ٹینڈرنگ میں تیزی لائیں تا کہ اِس برس مارچ سے قبل کاموں کو شروع کیا جاسکے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ مقامی لوگوں کو شامل کریں تا کہ یہ سکیم مستقبل میں بھی کامیابی سے چل سکے ۔ اُنہوں نے مشن کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس میگا مشن کے مو¿ثر عمل آوری کیلئے نگرانی کے طریقہ¿ کار کو بڑھائیں ۔ اُنہوں نے کاموں کے تیسرے فریق کے جائزے پر بھی زور دیا اور اس کے علاوہ عوامی نمائندوں اور پانی کمیٹیوں کیلئے پیش رفت کی نگرانی میں زیادہ کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اُنہوں نے ترجیحی شعبوں کے بہتر کنٹرول اور تفہیم کیلئے کریٹیکل پاتھ میتھڈ ( سی پی ایم ) اور ریسورس مینجمنٹ سسٹم جیسی تکنیکوں کے اِستعمال پر زور دیا اور ہر کام کو وقت پر مکمل کرنے کیلئے آگے بڑھنے کا طریقہ معلوم کیا ۔ اُنہوں نے افسران کو فیلڈ ورکرز کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی تا کہ 11,000 کروڑ روپے کے مشن کو مو¿ثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے مشن محکموں کو اپنے ملازمین کی اِستعداد کار میں اِضافہ کرنے اور اَفرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کا سنہری موقع فراہم کرتے ہیں ۔ ڈاکٹرارون کمار مہتا نے جے جے ایم کے تحت پانی کی جانچ کی رفتار اور کہیں بھی پانی کے خراب معیار کی صورت میں اُٹھائے گئے تدارک کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ لوگوں اور پی آر آئی کے نمائندوں کو جانچ کے عمل میں شامل کریں اور نلکے کے پانی کے معیار کی جانچ کیلئے پانی سمیتیوں کو ٹیسٹنگ کٹس دیں ۔ پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا نے چیف سیکرٹری کو مطلع کیا کہ یہ مشن 2019 ءسے نافذ العمل ہے اور اَب تک اس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے ۔ اُنہوں نے میٹنگ کو بتایا کہ اس مشن کے تحت تمام دیہی اداروں جیسے سکولوں ، آنگن واڑی مراکز اور صحت کے اِداروں کو پائپ سے پانی فراہم کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے اِنکشاف کیا کہ اس مشن کے تحت ہر بقایا دیہی گھرانے کو اس برس جون تک نلکے کے پانی کا کنکشن فراہم کیا جائے گا کیوں کہ اس وقت تک زیادہ تر اہداف مکمل ہو جائیں گے ۔ میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ کاموں کی شفافیت اور نگرانی کو بڑھانے کیلئے این جی اوز کو امپلی منٹیشن سپورٹ ایجنسیز ( آئی ایس اے ) کے طور پر پینل میں شامل کیا گیا ہے ۔ یہ آئی ایس اے ہر گاو¿ں میں کام کرنے جا رہے ہیں اور گرام پنچایتوںاورپانی سمیتیوںکی صلاحیت بڑھانے میں مدد کریں گے اور دیگر امدادی سرگرمیاں بھی انجام دیں گے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی سری نگر کا لسجن میں عوامی شکایتی اَزالہ کیمپ کا اِنعقاد

Next Post

گلمرگ جلد ہی سرمائی کھیلوں کا مرکز بنے گا/منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
گلمرگ جلد ہی سرمائی کھیلوں کا مرکز بنے گا/منوج سنہا

گلمرگ جلد ہی سرمائی کھیلوں کا مرکز بنے گا/منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS