Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی پلوامہ جل جیون مشن کے ہینڈ ہولڈنگ کم بیداری پروگرام کی صدارت کی

by Indian Times
06/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی پلوامہ جل جیون مشن کے ہینڈ ہولڈنگ کم بیداری پروگرام کی صدارت کی

پلوامہانفو پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی مشن ڈائریکٹوریٹ جل جیون مشن جموںوکشمیر نے ضلع اِنتظامیہ اورضلع جل جیون مشن پلوامہ کے اشتراک سے آڈیٹوریم ( جی ڈی سی پلوامہ ) میں ایک روزہ میگا ہینڈ ہولڈنگ کم بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیااِس پروگرام میں پانی سمیتی کے اراکین ، سرپنچوں ، محکمہ دیہی ترقیات کے فیلڈ سٹاف ، جل شکتی محکمہ ( پی ایچ اِی ) ، ڈسٹرکٹ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ جل جیون مشن سٹاف، امپلی منٹیشن سپورٹ ایجنسی ( آئی ایس اے) گرامین وِکاس ٹرسٹ کے نمائندوں ، آنگن واڑی اور آشا کا ر کنان ، واٹر ٹیسٹنگ لیب کا عملہ اور مختلف پنچایتوں سے ایف ٹی کے تربیت یافتہ خواتین سمیت مختلف شراکت داروں کی زبردست شرکت دیکھی گئی۔اِفتتاحی پروگرام کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر اور چیئرپرسن ضلع جل جیون مشن پلوامہ بصیرالحق چودھری نے سپر اِنٹنڈنٹ اِنجینئر و نوڈل آفیسر ، ایگزیکٹیو اِنجینئر جل شکتی نثار احمد اور مختف محکموں دیگر اَفسران کی موجودگی میں کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَپنے خطاب میں جل جیون مشن کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی اور ضلع کے ہر گھر میں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کا ذِکر کیا ۔اُنہوں نے ضلع کی مختلف پنچایتوں میں جے جے ایم پروجیکٹوں کے مجموعی طور پر عمل آور ی اور عمل درآمد میں پی آر آئی اور پانی سمیتی کے اراکین کے کردار کی بھی تعریف کی اور ان پر مزید زور دیا کہ وہ آئی ایس اے کے شراکت داروں اور جل شکتی محکمہ کی طرف سے کی جانے والی معاونت اور صلاحیت سازی کی سرگرمیوں میں فعال کردار اَدا کریں ۔تاکہ سکیموں کے کام کرنے کے بعد ان کی آسانی سے کام کو یقینی بنایا جاسکے۔چیئرپرسن نے شراکت داروں پر بھی زور دیا کہ وہ اَپنے اَپنے علاقے میں پانی اور آبی ذخائر کے تحفظ میں اَپنا کردار اَدا کریں۔پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی کے ٹیم لیڈر نظام منصوری نے بھی ایک سیشن کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے پانی کے انتظام کے مختلف پہلوو¿ں اور مجموعی طور پر تحفظ کے اقدامات اور ہر گھر تک صاف نل کے پانی کو یقینی بنانے کے لئے جل جیون مشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہاکہ مشن کا مقصد ضلع میں ہر گھر کو 55 لیٹر فی کس کی شرح سے تازہ نل کے پانی کی فراہمی فراہم کرنا ہے اور اس مشن کی مو¿ثر اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے مختلف تربیت کا انعقاد کیا گیا ہے۔ایک اور سیشن کااِنعقاد پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی کے تکنیکی ماہر راکیش نے کیا۔ انہوں نے جے جے ایم کے مختلف پیرامیٹرزوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور مختلف شراکت داروں کے کردار اور فرائض کی تفصیل سے وضاحت کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر یوٹی میں جل جیون مشن کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کی داستانیں اور دستاویزی فلمیں بھی پیش کیں تاکہ شراکت داروں کو لگن کے ساتھ اور مشن کے اَنداز میں ا اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔اُنہوں نے ڈیٹا اَنٹری میکانزم اور جے جے ایم ڈیش بورڈ اور ویب سائٹ کے دیگر اِشارے کی بھی وضاحت کی۔ایک اور سیشن میں فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس پر واٹر ٹیسٹنگ کا لائیو مظاہر ہ شراکت داروں کے سامنے واٹر ٹیسٹنگ سٹاف نے پیش کیا تاکہ اُنہیں تربیت دی جاسکے اور پانی کی جانچ اور معیار کے مختلف پہلوﺅں اور پیرامیٹروں پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس موقعہ پر سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر نے بھی اَپنے خیالا ت کا اِظہار کیا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض کوآرڈی نیٹر آئی اِی سی جے جے ایم پلوامہ منظور احمد نے اَنجام دی۔اُنہوں نے جل جیون مشن کے مختلف پہلوﺅں اور کامیابیوں کا تفصیلی تجزیہ بھی پیش کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری امور ِ نوجوان و کھیل کود نے پیش رفت کا کیامعائینہ سری نگرانفوسیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ راجباغ سری نگر میں ایک کثیر کھیل کود سہولیت مرکز گِندن سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا تا کہ سوئمنگ پول کی جاری تعمیرات اور دیگر متعلقہ کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے ۔ اِس موقعہ پر سیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نزہت ، ایگزیکٹو انجینئر کنسٹرکشن ڈویژن کشمیر عبدالرشید اور ان کی انجینئروں کی ٹیم موجود تھی ۔ سیکرٹری امورِ نوجوان وکھیل کود نے سوئمنگ پول سے متعلق تمام جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اُنہوں نے جاری کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ انجینئرنگ ٹیم کو ہدایت دی کہ تمام زیر اِلتوا¿ کاموں کو جنگی بنیادوں پر تیز کیا جائے اور اس برس جون مہینے تک سوئمنگ پول کو فعال بنایا جائے تا کہ اسے عوام کے نام وقف کیا جا سکے ۔ سرمد حفیظ نے پروجیکٹ اِنچارج کو ہدایت دیتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ افرادی قوت اور مشینری کو تیار کریں تا کہ مطلوبہ زیر اِلتوا¿ کاموں کو تیز کیا جائے اور وقت پر مکمل کیا جائے ۔ اُنہوںنے سیکرٹری سپورٹس کونسل کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس اہم منصوبے کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لیں اور تعمیراتی سائٹ پر ذاتی طور پر جا کر تمام مسائل کو حل کریں ۔ اُنہوں نے نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر سے کہا کہ اس برس جون تک اس منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو ڈبل شفٹوں میں کام کریں تا کہ پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔

Next Post

امن و خوشحالی کی خاطر کام کرنے کےلئے پرعزم /الطاف بخاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
امن و خوشحالی کی خاطر کام کرنے کےلئے پرعزم /الطاف بخاری

امن و خوشحالی کی خاطر کام کرنے کےلئے پرعزم /الطاف بخاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS