Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مشیر راجیو رائے بھٹنا گر نے سیڈ کو اور سیکاپ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

by Indian Times
25/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر راجیو رائے بھٹنا گر نے سیڈ کو اور سیکاپ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا
جموں/24اپریل/لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں سیڈ کو( ایس آئی ڈی سی او) اور سیکاپ ( ایس آئی سی او پی)کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت محکمہ پرشانت گوئیل ، منیجنگ ڈائریکٹر سیڈ کواور سیکاپ ، دونوں کارپوریشنوں کے سینئر اَفسران اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے دونوں کارپوریشنوں کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر میں صنعتی شعبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے ایک اَچھی طرح سے قائم ایکو سسٹم بنانے پر توجہ مرکو ز کریںجس سے یہاں کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔مشیر موصوف نے مزید دونوں کارپوریشنوں کی اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ غیر فعال صنعتی اسٹیٹس کی بحالی کے لئے اَپنی کوششیں تیز کریں اور اِس کے لئے ایک مناسب منصوبہ تیار کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ان یونٹوں کی بحالی سے یہاں کے نوجوانوں کی بڑی تعداد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے موجودہ صنعتی املا ک کے حالات اور سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ ان انڈسٹریل اسٹیٹ کی طرف جانے والی سڑکوں کو اَپ گریڈ کرنے کے علاوہ دیگر سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ اُنہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ نئے نامزد کردہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں سڑکوں اور دیگر سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر تیار کیا جائے تاکہ صنعتی یونٹ ہولڈروں کو نئی الاٹمنٹ جلد از جلد شروع کی جاسکیں۔اُنہوں نے صنعتی اسٹیٹس میں کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس ( سی اِی ٹی پیز ) کے قیام کے حوالے سے اَفسران کو ہدایت دی کہ سی اِی ٹی پی بنیادی طور پر صنعتی اِکائیوں سے ہونے چاہئیں اور تمام مکمل شدہ سی اِی ٹی پیز کو فوری طورپر آپریشنل کیا جائے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے میٹنگ میں جموںوکشمیر میں صنعتی اسٹیٹس کے کام کاج میں مسلسل بہتری اور اِختراع کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے دونوں کارپوریشنوں کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایس ایم اِیز کو ترقی،انہیں فائنانس ، مارکیٹنگ اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں بروقت اور مو¿ثر فراہم کر کے ترقی کے لئے ایک قابل ماحول بنانے پر توجہ دیں ۔مشیر نے سیکاپ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کارپوریشن کی اِنتظامیہ کو تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے ان پر مزید زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر کے مختلف محکموں کے پاس زیر التوا¿رقم کی وصولی کریں اور کارپوریشن کی بہتری کے لئے اِس کا مو¿ثر اِستعمال کریں۔اُنہوں نے سیڈکو اور سیکاپ کے جے کے آئی ڈی سی میں اِنضما م کے جاری عمل کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں کا رپوریشنوں کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ملک بھر میں ترقی پسند آئی ڈی سی کو تلاش کریں اور جے کے آئی ڈی سی میں ان کے کچھ قابل عمل خیالا ت کو شامل کریں۔ اُنہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ ان آئی ڈی سی کے بھرتی قوانین کا مطالعہ کریں اور اس کے مطابق جے کے آئی ڈی سی کے لئے بروقت بنیادوں پر مسودہ تیار کریں۔دورانِ میٹنگ دونوں کارپوریشنوں کی اِنتظامیہ کی جانب سے حاصل کردہ کارکردگی اور مالیاتی پیش رفت پر تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی گئی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اَتل ڈولو نے جموں کے بھدرور پنچایت میں” کسان سمپرک ابھیان“ کا آغاز کیا

Next Post

کانگریس نے گاوں کا بھروسہ توڑا، بی جے پی نے خزانے کھولے/وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کانگریس نے گاوں کا بھروسہ توڑا، بی جے پی نے خزانے کھولے/وزیر اعظم مودی

کانگریس نے گاوں کا بھروسہ توڑا، بی جے پی نے خزانے کھولے/وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS