Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مرکزی وزیر مملکت درشنا جردوش نے سلسلہ وار میٹنگوں کی صدارت کی

by Indian Times
28/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیر مملکت درشنا جردوش نے سلسلہ وار میٹنگوں کی صدارت کی
کٹھوعہ/انفو/ریلوے اور ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت درشنا جردوش کی صدارت میں سی ڑی ایم کے کانفرنس ہال میں ہینڈ لوم اور دستکاری کے محکمے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک جائیزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ میٹنگ کے دوران وزیر نے مارکیٹ لنکیجز اور ای کامرس پلیٹ فارم کے علاوہ قدر میں اضافے اور کاریگروں کی تربیت پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔ وزیر نے پیداوار سے تقسیم تک ایک مکمل ماحولیاتی نظام کی ترقی پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خود انحصار ہندوستان بنانے کے حکومت کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹ ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ دستکاروں کو ضروری تربیت اور وسائل فراہم کر کے اس مقصد کیلئے کام کریں تا کہ ان کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے ۔ محترمہ جردوش نے ریلوے سٹیشنوں پر او ڈی او پی ( ایک ضلع ایک پروڈکٹ ) کے سٹال قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو نہ صرف دستکاروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا بلکہ مقامی دستکاری اور ہینڈ لوم کو فروغ دینے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا ۔ انہوں نے زور دیا کہ اس سے نہ صرف کاریگروں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ مقامی معیشت کو بھی مدد ملے گی ۔ وزیر نے مزید کہا کہ گِفٹ پیکجنگ میں کاریگروں کو تربیت دی جائے جس سے وہ اپنی مصنوعات کیلئے پر کشش پیکجنگ فراہم کر سکیں گے اور اس طرح ان کی مارکیٹیبلٹی میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی تربیت سے نہ صرف دستکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا بلکہ ’میک ان انڈیا ‘پہل کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی ۔ محترمہ جردوش نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہینڈ لوم اور دستکاری کا محکمہ حکومت کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گا اور دستکاروں کو خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کیلئے ان کی کوششوں میں حکومت کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا ۔ خطے میں ٹیکسٹائل کو فروغ دینے کیلئے مرکزی اور یو ٹی سطح کی ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی لانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر نے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا تا کہ مقامی فن پاروں کی برآمدات کو بڑھانے کے علاوہ مجموعی نتائج کو بہتر بنایا جا سکے ۔ قبل ازیں مرکزی وزیر مملکت نے پشمینہ ، بسوہلی پینٹنگز اور دیگر دستکاریوں کے کاریگروں کے ساتھ بات چیت کی ۔ وزیر نے ممتاز شاہ پور کنڈی ڈیم پروجیکٹ کا بھی تفصیلی جائیزہ لیا جس میں انہیں جاری کام کی صورتحال اور جموں و کشمیر کی آبپاشی کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے والے پروجیکٹ سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں بتایا گیا ۔ انہیں ضلع میں جاری دیگر پروجیکٹوں کے بارے میں بھی بتایا گیا جن میں دہلی امرتسر کٹرا ایکسپریس وے اور شمالی ہندوستان کا پہلا بائیو ٹیک پارک شامل ہیں جو آنے والے وقتوں میں ضلع کے ترقیاتی پروفائل کو تبدیل کر دیں گے ۔ بعد میں وزیر مملکت نے چڈوال کے قریب این ایچ اے آئی ایکسپریس وے کے جاری کاموں کا معائینہ کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے صوبہ جموں میں کلسٹروں کے قیام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post

سیکرٹری سیاحت نے شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

سیکرٹری سیاحت نے شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS