Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے آئی ڈی ایف سی کے 97کروڑ روپے کے مختلف اہم پروجیکٹوں کا کیااِفتتاح

by Indian Times
18/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے آئی ڈی ایف سی کے 97کروڑ روپے کے مختلف اہم پروجیکٹوں کا کیااِفتتاح
سری نگر/انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموںاینڈ کشمیر اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن لمٹید ( جے کے آئی ڈی ایف سی ) کے 97کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” عوام کے لئے وقف کئے گئے ان میں سے کچھ پروجیکٹ برسوں سے زیر اِلتوا¿ تھے ۔ہمارا عزم او رتوجہ تیز رفتار ترقی او رمنصوبوں کی بروقت تکمیل پر ہے ۔“واضح رہے کہ آج15 پروجیکٹوں کا اِی ۔ اِفتتاح ہواجن میں سی ایچ سی چھتر گام بڈگام، پی ایچ سی آری پنتھن ،گورنمنٹ وومن ڈگری کالج پلوامہ میں کلاس روم اور لائبریری بلاک، منطقی سکول اونتی پورہ ، صنعتی گروتھ سینٹرسانبہ میں مرحلہ اوّل کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ ، آئی ٹی ٹاور بلڈنگ ۔IIرنگریٹ ، چیکواری مال ک.ل ، کنز ک. ل اور ڈبلیو ایس ایس موہڑہ جملان کی بہتری ، زین کوٹ میں واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ، ڈونگیاں سے جٹکی پنج پیر تک سڑک ، کانشی پور آشرم روڈ سے لوئر گڈی گڈھ جموں، گوجر منڈی راجوری میں بوائز ہائیر سکینڈری سکول ،پتنی ٹاپ پر سیوریج سکیم اور کشمیر یونیورسٹی میں سپورٹس فیسلٹی شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے شکلی مجموعہ بھی جاری کیا جوجے کے آئی ڈی ایف سی کے 1,507 پروجیکٹوں کی تالیف 2,504 کروڑ روپے کی لاگت سے دسمبر 2022ءتک مکمل ہوئی۔جے کے آئی ڈی ایف سی نے 901.25 کروڑ روپے کے 464کنکٹویٹی پروجیکٹس( 309سڑکیں اور 155پُل)،236.42 کروڑ روپے کی لاگت سے صحت شعبے کے 65منصوبے ، 112 بجلی کے منصوبے 187.68 کروڑروپے ،واٹر سپلائی کے 329 منصوبے 394.17 کروڑ روپے کی لاگت سے اور 116 تعلیمی شعبے منصوبے 168.98کروڑروپے ، کھیلوں کی ترقی اور نوجوانوں کی شمولیت کے لئے 212 منصوبے ( 85منصوبے اور 127 ذیلی منصوبے ) 124.15کروڑ روپے کی رقم سے کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں۔مختلف شعبوں او رسکیموں کے تحت یہ تمام منصوبے عوامی بہبود کے لئے طے کئے گئے ہیں اور ان سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا اور جموںوکشمیر یوٹی کی سماجی و اِقتصادی ترقی کو تقویت ملے گی۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جے کے آئی ڈی ایف سی ملک بھر میں پہلی آرگنائزیشن ہے جس نے اَپنے تمام جاری منصوبوں کے لئے جیوٹیگ شدہ امیجز کو شامل کیا ہے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، اِنتظامی سیکرٹریز او ردیگر اعلیٰ اَفسران موجودتھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بین الاقوامی وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Next Post

تشدد اور خون خراب کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہوتا ہے امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
تعزیرات ہند میں تبدیلی کےلئے سرکار سنجیدہ / وزیر داخلہ امیت شاہ

تشدد اور خون خراب کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہوتا ہے امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS