Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سری نگر میں ہونے والے جی۔20 اِجلاس پر تبادلہ خیال

by Indian Times
19/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر میں ہونے والے جی۔20 اِجلاس پر تبادلہ خیال
سری نگر/18مئی/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سول سوسائٹی گروپوں کے اراکین، پی آر آیءکے اراکین ، مختلف آرگنائزیشنوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی اور سری نگر میں ہونے والے جی۔20 اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” یہ جموںوکشمیر یوٹی کے لئے اَپنی ثقافت ، روایات اور سیاحتی صلاحیت کو ظاہر کرنے کا ایک تاریخی موقعہ ہے ۔ یہ تمام شہریوں کا ہے اور اُنہیں آگے آنا چاہیے اور اِس تاریخی تقریب کا حصہ بننا چاہیے۔“اُنہوں نے سول سوسائٹی کے اَرکان پر زور دیا کہ وہ اِس موقعہ سے فائدہ اُٹھائیں اور شہریوں ، سیاحت اور صنعتی شراکت داروں کو اِس کی شاندار کامیابی میں اَپنا حصہ اَدا کرنے کی ترغیب دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مقامی اور عالمی اُمنگوں کو جوڑنے کے لئے جی۔20 میٹنگ کا ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے وزیرا عظم نریندرمودی کا شکر یہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا ،” جی۔20اِجلاس جموںوکشمیر کی ترقی کو ایک نئی بلندی عطاکرے گا، سیاحت اور مہمان نوازی شعبے کی صلاحیتوں کو فروغ دے گا اور معاشرے کے تمام طبقات کی معاشی خوشحالی میں اِضافہ کرے گا۔ یہ ہینڈی کرافٹ شعبے کے لئے ایک روشن مستقبل بنانے کا ایک موقعہ بھی ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر سول سوسائٹی گروپوں کے اَرکان سے خطاب کرتے ہوئے تیز رفتار ترقی کی راہ پرگامزن جموںوکشمیر اور 2019 ءسے مختلف شعبوں میں رجسٹرڈ قابل ذِکر پیش رفت کے بارے میں بھی بات کی۔اُنہوں نے کہا،” گذشتہ چار برسوں میں جس رفتار سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہوئی ہے، اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی ۔ہم اَمن ، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ آئیے ہم سب اِس تقریب کو واسودھیوا کٹمبکم کے جذبے کے ساتھ ایک یاد گاربنانے کے لئے اَپنے آپ کو دوبارہ وقف کریں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے سیاحتی شعبے کے بحالی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ کو وِڈ وبائی اَمراض کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا تھا لیکن اَب یہ تیزی سے بہتر ہو رہا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاحت اور مہمان نوازی شعبے کوفروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کنکٹویٹی نہ صرف سیاحت کے لئے بلکہ مجموعی ترقی کے لئے بھی سب سے اہم پہلو ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ 1.50 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ہائی ویز اور ٹنل پروجیکٹوں پر عمل درآمد کیا جارہاہے اور بہتر سڑک اور ریل رابطے نے جموںوکشمیر کو دنیا کے قریب لایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں 22 مئی سے شروع ہونے والے آئندہ جی۔20 ایونٹ کی تیاریوں میں تمام شراکت داروں ، سول سوسائٹی گروپوں ، ممتاز شہریوں کے تعاون کی بھی تعریف کی۔اِس موقعہ پرمیئر ایس ایم سی جنید عظیم متو، چیئرپرسن جموںوکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اَندرابی ، چیئر پرسن بارہمولہ اور چیئرپرسن جے اینڈ کے حج کمیٹی محترمہ سفینہ بیگ ، ڈی ڈی سی کے چیئرپرسنز ، سول سوسائٹی کے اراکین ، مختلف آرگنائزیشنوں کے نمائندوں اور مذہبی سربراہان نے سری نگر میں ہونے والے جی۔20 ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے اَپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ اُنہوں نے آئندہ میلہ کھیر بھوانی ، حج بیت اللہ کا سفر ، اور شری اَمرناتھ جی یاترا کے احسن اِنعقاد میں اَپنے تعاون کا یقین دِلایا۔ اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن کے وِی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محکمہ آر کے گوئیل ، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ،سول اِنتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی ایکسپو2023کا افتتاح کیا

Next Post

جی ٹونٹی اجلاس کےلئے مخصوص کردہ مقامات کو تبدیل کرنا خارج از امکان

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جی ٹونٹی اجلاس کےلئے مخصوص کردہ مقامات کو تبدیل کرنا خارج از امکان

جی ٹونٹی اجلاس کےلئے مخصوص کردہ مقامات کو تبدیل کرنا خارج از امکان

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS